اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Obesity During Pregnancy Is Dangerous حمل کے دوران زچگی کا موٹاپا بچے کے لیے خطرناک - Obesity during pregnancy is dangerous

حمل کے دوران موٹاپا، ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، اس سے زچگی اور جنین دونوں متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ Obesity During Pregnancy Is Dangerous

حمل کے دوران زچگی کا موٹاپا بچے کے لیے خطرناک
حمل کے دوران زچگی کا موٹاپا بچے کے لیے خطرناک

By

Published : Mar 1, 2023, 3:59 PM IST

لندن: ایک نئی تحقیق کے مطابق حمل کے دوران موٹاپا ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ The Journal of Physiology میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اضافی وزن پلے سینٹا کی ساخت کو بدل دیتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کے پلے سینٹا ایک اہم عضو ہے جو ماں کے پیٹ میں پل رہے بچے تک غذا کی رسائی کرتا ہے۔ دنیا بھر کے ماؤں میں حمل کے دوران موٹاپا، ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جبکہ دونوں کی وجہ سے زچگی اور جنین متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس میں جنین کی موت، مردہ پیدائش، پیدائش کے بعد بچوں کی موت اور دیگر پیچیدگیاں شامل ہیں۔

ایک مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ زچگی کی موٹاپے سے پلے سینٹا کی تشکیل، ماں اور بچے کے درمیان غذائی اجزاء کے تبادلے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ موٹاپا اور ذیابیطس دونوں ہی پلے سینٹا کے ہارمون کی پیداوار کو متاثر کرتے ہیں جس کا اثر حمل میں پل رہے بچے پر ہوتا ہے۔ نئی دریافتیں حمل کے خراب نتائج اور نوزائیدہ کی صحت کو لاحق خطرات کے بنیادی میکانزم کی تفہیم فراہم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

حمل کے دوران موٹاپا اور ذیابیطس اکثر ایک ساتھ ہوتے ہیں، اس لیے یہ مطالعہ حمل کے وقت ذیابیطس کی بجائے زچگی کے موٹاپے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ کیپ ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر موشی ماتزیلا نے کہا کہ ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پلے سینٹا میں تبدیلیاں کس طرح سے ماں اور بچے کو متاثر کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں 71 خواتین کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے 52 موٹاپے کی شکار تھیں اور 38 کو حمل کے دروان ذیابیطس ہو چکی تھی۔

آئی اے این ایس

ABOUT THE AUTHOR

...view details