حیدرآباد: گری دار میوے صحت مند چکنائی اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بادام، اخروٹ، مونگ پھلی، ہیزلنٹس سے لیکر پستا تک، روزانہ ایک مٹھی کھانے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ گری دار میوے کو غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ گری دار میوے میں ایسی خصوصیات پائے جاتے ہیں جو آپ کے کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
گری دار میوے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جس میں پروٹین، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں۔ یہ تمام اجزا خراب کولیسٹرول کو نکالنے اور دل کے دورے اور فالج سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہاں کچھ گری دار میوے درجہ ذیل ہیں جو ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں۔
ایک دن میں کتنی گری دار میوے کو خوراک میں شامل کرنا چاہئے؟
گری دار میوے خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں تب ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جب اس کا استعمال ہم صحیح مقدار کرتے ہیں۔ گری دار میوے میں پروٹین اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ایک دن میں ایک مٹھی سے زیادہ گری دار میوے کو خوراک میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔
اخروٹ
اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اومیگا 3 آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے اخروٹ کو خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔