پٹنہ: بہار میں ڈاکٹروں کے لاپرواہی سے ناراض بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو چیف سکریٹری کی سرزنش کی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال کے نظام کو ٹھیک کرنے کو کہا۔ Nitish Kumar expressed displeasure over the functioning of Bihar health system
دراصل مدھے پورہ ضلع سے ایک شخص وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے جنتا عدالت میں پہنچا تھا، جہاں اس نے نتیش کمار سے شکایت کی کہ مدھے پورہ ضلع صدر اسپتال میں ڈاکٹرز مریضوں کا علاج نہیں کرتے ہیں۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ "مجھ جیسے مریض علاج کے لیے لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑا رہتے ہیں اور ڈاکٹر او پی ڈی کے اوقات ختم ہونے کی بات کہہ کر چلے جاتے ہیں۔ جس سے ان کا علاج نہیں ہوپاتا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا یہی معمول ہے۔"