اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

جلد اور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال - جلد پر ملتانی مٹی کے فوائد

ملتانی مٹی جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔آیوروید میں بھی ملتانی مٹی کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ یہ وہ دوا ہے جو خوبصورتی بڑھانے والی خصوصیات سے بھری ہوئی ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال
جلد اور بالوں کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال

By

Published : Sep 7, 2021, 3:52 PM IST

ہمارے ملک کے ہر گھر میں دادی اور نانی جلد اور بالوں کی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ملتانی مٹی، جسے فلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے، کا استعمال کرنے کی نصیحت دیتی ہیں۔ فلرز ارتھ جسے بھارت میں ملتانی مٹی کہا جاتا ہے، جلد کے تمام مسائل کا علاج اس کے پاس ہے۔ یہ نہ صرف جلد کی رنگت کو نکھارتی ہے بلکہ جلد کے بہت سے مسائل جیسے خارش، جلن سے بھی راحت پہنچاتی ہے۔

جلد پر ملتانی مٹی کے فوائد

چاہے بات آلودگی، کاسمیٹک پروڈکٹ یا غیر صحت مند طرز زندگی کی بات ہو دنیا میں ہر شخص دانے، مہاسے، خشک جلد، خشک بال، خشکی جیسے جلد اور بال سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ہم اپنی جلد کو نکھارنے اور بے داغ بنانے کے لیے ہزار روپے خرچ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کے نتائج بھی زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آزمودہ گھریلو نسخے پر بھروسہ کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔

بالوں کے لیے ملتانی مٹی کے فوائد

آیوروید میں بھی ملتانی مٹی کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ یہ وہ دوا ہے جو خوبصورتی بڑھانے والی خصوصیات سے بھری ہوئی ہے۔

جلد پر ملتانی مٹی کے فوائد

ملتانی مٹی کو جلد کو چمکدار اور نکھارنے کے لیے جانا جاتا ہے، یہ دانے، داغ، مہاسوں اور سورج کی تپش کی وجہ سے کالی پڑنے والی جلد جیسے مسائل سے بھی نجات دلانے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں میگنیشیم، کوارٹز، سیلیکا، آئرن، کیلشیم، کیلسائٹ جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں۔ روزانہ کے استعمال سے جلد سورج کی مضر شعاؤں کے سبب جھلسنے کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

ملتانی مٹی کا لیپ لگانے سے جلد میں موجود گندگی دور ہوجاتی ہے، یہ جھریوں کا بھی صفایا کرتی ہے۔ چونکہ یہ جراثیم کش خصوصیات کی حامل ہوتی ہے، اس لیے یہ جلد کو الرجی سے محفوظ رکھنے میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال زخموں پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہارمونل مہاسوں سے نجات پانے کے گھریلو نسخے

اس کے علاوہ ملتانی مٹی کا پیسٹ میٹابولزم کو بہتر بناکر جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے۔ چونکہ اسے لگانے پر جلد کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، اس لیے اگر اسے چہرے پر لگایا جائے تو یہ سوجن میں آرام دیتی ہے۔ ملتانی مٹی مردہ خلیوں کو ہٹانے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

اس کا استعمال جلد پر کیسے کریں؟

  • چمکدار جلد حاصل کرنے کے لیے ٹماٹر کا رس اور صندل کا صفوف ملتانی مٹی کے ساتھ ملا کر فیس پیک بنالیں اور اسے اچھے سے پورے چہرے پر لگائیں۔خشک ہونے کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ پیک کو ہفتے میں 3 سے دو بار لگائیں۔
  • 'سَن ٹین ' یعنی سورج کے مضر اثرات سے چھٹکارا پانے کے لیے ملتانی مٹی میں ناریل کا تیل اور چینی ملا کر لگائیں۔کچھ دیر بعد پیک کو ہلکے ہاتھوں سے اسے اسکرب کے طور سے استعمال کرتے ہوئے چہرے سے ہٹائیں۔
  • خشک جلد سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس میں دودھ اور بادام کے پیسٹ کو شامل کریں اور پھر چہرے پر لگائیں۔اس سے آپ کی جلد نرم ہوجائے گی۔بادام کا پیسٹ بنانے کے لیے آپ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر صبح پیس لیں۔
  • ملتانی مٹی میں پائے جانے والے عناصر مہاسوں سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں۔ خاص طور پر جو چہرے کی اضافی چکنائی کا سامنا کرتے ہیں، ان کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ملتانی مٹی کو نیم کی پتیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے مہاسوں سے نجات ملتی ہے۔
  • اس کا فیس پیک چہرے کے سوراخوں کو کھولنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
  • اگر آپ کے چہرے پر جلنے کے نشان ہیں تو ملتانی مٹی کو لیموں کے رس اور وٹامن ای کے ساتھ ملا کر لگائیں، چند دنوں میں نشانات ہلکے ہونے لگیں گے۔
  • ملتانی مٹی جلد کی صفائی کا کام کرتی ہے۔ اس میں اوٹس، نیم پاؤڈر، صندل پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر کو ملا لیں اور پھر اسے چہرے پر لگائیں۔یہ جلد پر جمع ہونے والی تمام گندگی کو دور کرتی ہے۔

بالوں کے لیے ملتانی مٹی کے فوائد

قدیم زمانے میں شیمپو جیسی کوئی چیز موجود نہیں تھی، تب لوگ اپنے بال ملتانی مٹی سے دھوتے تھے۔ملتانی مٹی کا ہیئر پیک بالوں سے جوؤں کو دور کرتا ہے اور ساتھ میں دو منہ بالوں کے لیے بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔ یہاں کچھ اور طریقے ہیں جن سے ملتانی مٹی کی مدد سے بالوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

  • خشکی کی صورت میں ملتانی مٹھی کو میتھی کے بیجوں اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھو لیں۔ اگر چاہیں تو اس کے بعد شیمپو کرسکتے ہیں اور پھر کنڈیشنر لگا سکتے ہیں۔
  • اگر بالوں میں خشکی کا مسئلہ ہے تو ملتانی مٹی میں دہی ملا کر بالوں پر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھو لیں۔
  • بال ٹوٹنے کی صورت میں ملتانی مٹی ہیئر پیک کا استعمال بال کو ٹوٹنے سے روکتا ہے اور بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • بے جان بالوں کے لیے ملتانی مٹھی میں تل کا تیل اور تھوڑا سا دہی ملا کر اس پیک کو بالوں پر لگائیں۔
  • اگر آپ کی بالوں کی جڑیں بہت آئیلی ہے تو ملتانی مٹی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں۔ یہ آپ کو چپچپا اور چکنے بالوں سے چھٹکارا دلانے میں مدد دے گا۔

ذہن نشیں رکھنے کی باتیں

  1. خشک جلد والے افراد ملتانی مٹی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔ اگر آپ اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس میں تھوڑا سا بادام کا دودھ ملا دیں۔
  2. ملتانی مٹی ٹھنڈی ہوتی ہے، اسے سرد موسم میں استعمال نہ کریں۔
  3. ملتانی مٹی کے استعمال کے بعد جلد کو موئسچرائزر لگانا نہ بھولیں۔
  4. ملتانی مٹی کو ہفتے میں دو بار سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details