نئی ڈہلی: منکی پاکس کی پہلی کیس اسٹیڈی ایک 31 سالہ مرد پر کی گئی ہے جس میں منکی پاکس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، انفیکشن سے متاثر ہونے کے ایک ہفتے بعد مریض میں ایکیوٹ مایوکارڈائٹس کی علامات پائی گئیں۔ Monkeypox linked to acute heart problem in 1st case study
جے اے سی سی جرنل (JACC) میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مریض نے منکی پاکس کی علامات شروع ہونے کے پانچ دن بعد ایک ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا، جس میں بخار، چہرے، ہاتھوں اور پوشیدہ مقام پر سوجن دیکھا گیا۔ مریض تین دن بعد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں دوبارہ واپس آیا تو بائیں طرف سینے میں جکڑن اور درد کی شکایت کی۔ محققین کے مطابق 'مایوکارڈائٹس' پہلے چیچک کے انفیکشن سے منسلک تھا۔ Monkeypox Linked to Heart Disease
منکی پاکس کیس رپورٹس کی چیف ایڈیٹر جولیا گریپسا نے کہا کہ اس کیس اسٹڈی کے ذریعے منکی پاکس وائرس سے ہونے والے امراض مایوکارڈائٹس کی روک تھام کے لیے تحقیق کی جارہی ہے"۔ اس مطالعہ میں مایوکارڈائٹس کی تشخیص میں مدد کے لیے CMR میپنگ، ایک جامع امیجنگ ٹول کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں منکی پاکس پر تحقیق کرنے والے محققین کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ منکی پاکس عالمی سطح پر پھیلتا جا رہا ہے، اس لیے منکی پاکس سے متعلق سب کو جانکاری ہونا ضروری ہے۔ Monkey pox cases on rise