اردو

urdu

By

Published : Mar 21, 2023, 10:08 PM IST

ETV Bharat / sukhibhava

Mental Health: دماغی صحت کو نظر انداز کرنا خطرناک

آج بھی لوگ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بیدار نہیں ہیں، زیادہ تر لوگ اس بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں جو بعد میں صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ Mental health Ignoring is dangerous

دماغی صحت کو نظر انداز کرنا خطرناک
دماغی صحت کو نظر انداز کرنا خطرناک

حیدرآباد: آج خواتین گھر اور دفتر دونوں سنبھال رہی ہیں۔ یہ فطری بات ہے کہ جس پر اتنی ذمہ داریاں ہوں گی اس کی ذہنی صحت متاثر ہونا لازمی ہے۔ لیکن خواتین اکثر اسے نظر انداز کر دیتی ہیں۔ کیونکہ آج بھی لوگ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بیدار نہیں ہیں اور اکثر اس کے بارے میں بات کرنے گریز کرتے ہیں۔

خواتین میں دماغی صحت کے مسائل کی وجہ کیا ہے؟

کئی بار خواتین اپنی جذبات کو کھل کر نہیں بتا پاتیں اور اپنے آپ میں گھٹتی رہتی ہیں۔ خواتین کی ذہنی صحت کو نظر انداز کرنے کی یہ ایک بڑی وجہ ہے۔ خراب طرز زندگی، کام کا دباؤ، خراب رشتہ، تناؤ، جینیاتی، دل کی بیماری، تھائیرائیڈ، کینسر وغیرہ

دماغی بیماری ہونے کے علامات

اگرچہ اس کی علامات ہر عورت میں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن کچھ علامات ایسی ہیں جو بتا سکتی ہیں کہ عورت دماغی صحت کے مسئلے میں مبتلا ہے یا نہیں جیسے تناؤ، اداس، فکر مند، ناامید، یا تنہائی محسوس کرنا، لوگوں سے ملنے چلنے میں دلچسپی نہیں لینا، ضرورت سے زیادہ خوف اور تشویش، جرم کا احساس ہونا، موڈ سوئنگ، کم طاقت کا احساس ہونا، شخصیت کا عدم توازن، روزمرہ کے کاموں پر توجہ مرکوز نہیں کر پانا، تھکاوٹ، کسی سے بات نہ کرپانا۔


آئیے جانتے ہیں کہ ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے

آپ کو ایک بات سمجھنی ہوگی کہ آپ کو اپنی زندگی اور دماغی صحت کو درست رکھنے کی ذمہ داری خود اٹھانی ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت اپنے لیے نکالنا ہوگا۔ یہ کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

جس میں اپنے آپ کو پینپر کریں، رقص، مراقبہ، گانا، پینٹنگ جیسے کسی ہاوی کا انتخاب کریں، نئی اسکل سیکھیں، ہر روز ایک روٹین کو فالو کریں، روزانہ ورزش کریں، خوراک میں متوازن غذا کو شامل کریں، تناؤ کو دور کرنے کے لیے یوگا کریں۔، دوسری خواتین سے بات کریں جو آپ کے جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں،اپنی ذہنی صحت کو کبھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اپنی ذاتی یا پیشہ ورانہ زندگی میں کبھی بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائیں گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details