نوئیڈا: دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس سے سانس کے بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دوران لوگوں کو صحت سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل سے بھی نمٹنا پڑتا ہے۔ وہیں اتھارٹی، انتظامیہ اور آلودگی کنٹرول بورڈ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ اگر ہم دہلی سے متصل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی بات کریں تو اس وقت یہاں کی فضائی آلودگی میں تھوڑی بہتری آئی ہے۔ Marginal improvement air pollution in Noida after Diwali
گریٹر نوئیڈا میں آج کل تیز چلنے والی ہواؤں نے یہاں کی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہورہی ہے۔ نوئیڈا کے ہوا کے معیار کا انڈیکس 262 اور گریٹر نوئیڈا کا 243 ہے۔ جبکہ گزشتہ برس گووردھن کے اگلے دن فضائی آلودگی ڈارک ریڈ زون 400 سو سے تجاوز کرگیا تھا۔ دیوالی کے اگلے دن منگل کو نوئیڈا کا AQI 299 تھا، جبکہ بدھ کو 262 تھا۔ Air pollution in Noida
اسی طرح گریٹر نوئیڈا کا AQI 272 سے بڑھ کر 243 ہو گیا ہے۔ این سی آر میں سب سے بہترین ہوا گرینو کی ہے اور سب سے زیادہ آلودہ غازی آباد کی (AQI 273) ہے۔ اس کے علاوہ دہلی، نوئیڈا، فرید آباد اور گڑگاؤں میں فضائی آلودگی گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم درج کی گئی ہے۔ اگر ہم گزشتہ 3 سالوں میں گووردھن کے اگلے دن فضائی آلودگی کی بات کریں تو AQI 400 سے زیادہ رہتا تھا لیکن اس بار سورج گرہن کی وجہ سے بدھ کو 1 دن بعد گووردھن منایا گیا۔ جس کی وجہ سے دیوالی کے دوسرے دن فضائی آلودگی کم رہی۔