حیدرآباد: عالمی سطح پر بانجھ پن کا مسئلہ سال در سال بڑھتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کو بھی بانجھ پن کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بانجھ پن کے لئے کئی عوامل ذمہ دار ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے مردوں کو باپ بننے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کی پیدائش کے لیے خواتین کی تولیدی صحت کا بہتر ہونا جتنا ضروری ہے اتنا ہی مردوں کا بھی، لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ مردوں میں سپرم کی کمی بانجھ پن کے مسئلے میں اضافہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو بھی ماں بننے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے اگر آپ بچے کی خواہش مند ہیں تو آپ کو اپنے طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں ضروری ہیں، تو آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
تمباکو نوشی: تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا چاہئے، کیونکہ یہ تولیدی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، اگر آپ نوزائیدہ بچے کے سامنے سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اس سے بچے میں سانس کی بیماری کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے جو بچے کی اچانک موت کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔
الکحل: ضرورت سے زیادہ الکحل کا استعمال سپرم کے معیار کو متاثر کر سکتا ہے جس سے مردوں میں بانجھ پن کے مسئلے میں اضافہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ گانجہ، کوکین، سٹیرائیڈز جیسے اشیا سپرم کے معیار کو متاثر کرتا ہے۔
سپرم کا درجہ حرارت: مردوں میں ٹیسٹیکلز جسم کے باہر واقع ہوتے ہیں۔ بہترین معیار کے سپرم کی پیداوار کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے ٹیسٹیکلز کا درجہ حرارت باقی جسم کے مقابلے ٹھنڈا رہے۔