حیدرآباد: آم ایک موسمی پھل ہے جو وٹامن سی جیسی خصوصیات کا ذخیرہ ہے۔ اسی لیے لوگ عام طور پر سلاد، شیک یا ٹھنڈائی بنا کر آم کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی آم کی گلاب لسی چکھی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے آم کی گلاب لسی بنانے کی ترکیب لائے ہیں۔ آم کی گلاب لسی پینے سے آپ کے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے۔ اور آپ دن بھر بہتر محسوس کرتے ہیں، تو آئیے جانتے ہیں آم کی گلاب لسی بنانے کا طریقہ۔
آم کی گلاب لسی بنانے کے لیے درکار اجزاء
- 1/2 کپ مینگو پیوری
- 3 چمچ گلاب کا شربت
- آم کا 1/4 ٹکڑا
- 200 گرام دہی
- 1 چمچ کٹے ہوئے خشک میوہ جات
- چینی حسب ذائقہ
- 6-7 آئس کیوبز
آم گلاب کی لسی کیسے بنائیں؟
آم کی گلاب لسی بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک برتن میں دہی لیں، پھر اسے اچھی طرح سے ملا لیں، اور اس میں آئس کیوبز ڈال کر اچھے طریقے سے مکس کرلیں، اس کے بعد مکس دہی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے الگ کرلیں۔ پھر آپ آم کی پیوری کو دہی کے ایک حصے میں ڈال کر مکس کریں، اس کے بعد دہی میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر مکس کریں اور اس وقت تک ملاتے رہیں جب تک کہ یہ تمام چیزیں اچھی طرح سے مل نہ جائیں۔