حیدرآباد: ہائی کولیسٹرول جسم کو کئی طرح سے نقصان پہنچا سکتا ہے، اس میں پریشانی کی بات یہ ہے کہ جسم میں کولیسٹرول کے بڑھنے پر شاید ہی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کے کئی اعضا میں ہائی کولیسٹرول کی علامت (ہائی کولیسٹرول کی علامات) ظاہر ہونے لگتی ہے۔ جسم میں کولسٹرول بڑھنے سے ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔
یہ واقعہ تب پیش آتا ہے جب بلڈ ویسلز میں بہت زیادہ کولیسٹرول جمع ہو جاتا ہے، جو آرٹیز میں بلڈ فلو کو روکتا ہے۔ حالانکہ کولیسٹرول جسم کے لیے خراب نہیں ہے۔ ہمارے صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جسم خود کولسٹرول پیدا کرتا ہے، لیکن جسم میں خراب کولیسٹرول کا بڑھنا صحت کے لیے بہتر نہیں ہوتا ہے اور جسم کو کئی طرح سے متاثر کرتا ہے۔ یہاں کچھ علامات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جو آپ کے جسم میں کولسٹرول کی سطح بڑھنے پر ظاہر ہوتے ہیں۔
پیروں میں ظاہر ہونے والے ہائی کولیسٹر کی علامت
ہائی کولیسٹرول کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے ٹانگوں میں درد کا ہونا۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے ٹانگوں کے بلڈ ویسلز میں رکاوٹ آنے لگتی ہے۔ چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی کے دوران ٹانگوں میں درد جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی علامت ہے۔