چنئی: بھارت میں کورونا وبا کے کیسز میں مسلسل ہورہے اضافے کے درمیان اب جانوروں میں افریقن سوائن فلو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جانکاری کے مطابق تمل ناڈو کے جنگل میں گزشتہ روز 21 جنگلی سور مردہ پائے گئے۔ بڑی تعداد میں جنگلی سوئروں کے مرنے کے بعد محکمہ جنگلات نے اندرونی جنگلاتی علاقوں میں مرے ہوئے سوئروں کی لاشوں کی تلاشی کے لیے (اے پی ڈبلیو) کو تعینات کیا ہے۔ ایم ٹی آر کے عہدیداروں نے منگل کو میڈیا کے نمائندوں سے بتایا کہ پانچ جنگلی سوئر آج مردہ پائے گئے ہیں اور اس کی وجہ افریقن سوائن فلو (اے ایس ایف) ہو سکتی ہے۔ Large numbers of wild boars die in TN, MTR official suspects swine flu
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہفتے اندر ایم ٹی آر کے علاقے میں کم از کم 21 جنگلی سوئر مردہ پائے گئے ہیں جس کے بعد سے تمل ناڈو ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی (TANUVAS) اور انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IVRI) متحرک ہوگئی ہے اور بات پر مطالعہ کررہی ہے کہ جنگلی سوئروں کی موت کی وجہ کیا ہے۔ فی الحال لاشوں کو جلا دیا گیا ہے تاکہ علاقے میں مقیم دوسرے جنگلی سوئروں میں اس کا وئرس مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔