حیدرآباد: کوکم ایک قسم کا پھل ہوتا ہے جسے آیوروید میں ادویات کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل دیکھنے میں سیب جیسا لگتا ہے۔ تاہم اس پھل کو طویل عرصے سے آیوروید میں خشک مسالح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل کی پیداوار زیادہ تر گوا اور گجرات میں ہوتاہے۔ کوکم کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس لیے اسے کئی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل پیٹ میں گیس، جلن، تیزابیت جیسے بیماریوں میں زیادہ کارآمد ہوتا ہے۔
کوکم میں کئی وٹامنز ہوتے ہیں۔ جیسے وٹامین اے، وٹامین بی3، وٹامین سی اس کے علاوہ اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیج، پوٹیشیم اور جنک بڑے مقدار میں ہوتے ہیں۔ اس پھل میں فولک ایسڈ، ایسکاربک ایسڈ، ایسیٹک ایسڈ، ہائیڈروکسی سائٹریک ایسڈ اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے نیوٹریشنسٹ اس پھل کو ویٹ لاس، ہارٹ کی بیماری میں کھانے کی صلاح دیتے ہیں۔
یہ پھل ہضمی نظام کو ٹھیک کرتا ہے
سکھا کوکم ایسڈ ریفلکس اور اس سے متعلق کچھ علامات جیسے ہارٹ برن کو تھیک کرکے ہضمی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ ایک قدیم زمانے سے اس پھل کا استعمال ہضمی نظام کو ٹھیک کرنے اور تیزابیت کی وجہ سے پیٹ میں جلن کو دور کرنے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔
ویٹ لاس میں مددگار
کوکم میں HCA (Hydroxycitric acid) پایا جاتا ہے۔ یہ بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جو وزن کم کرنے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل کرنے کے عمل کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اس سے جسم میں اضافی چربی بننے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔