دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے 'منکی پاکس ڈیٹیکشن اینڈ ڈیٹا اینالیسس' پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد منکی پاکس کے تعلق سے لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ 2022 میں منکی پاکس معاملے کو لیکر کئی ممالک میں چیلنج کا سامنا ہے۔ اس سے قبل 2020 میں کووڈ-19 کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی تھی۔ JMI Team showcases Monkeypox Detection and Data Analysis project
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے منکی پاکس ڈیٹیکشن اینڈ ڈیٹا اینالیسس' پروجیکٹ میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کا تجزیہ شامل کیا ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کا پتا لگانے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے جدید ٹیکنالوجی اور مشہور لائبریریوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اقتصادیات میں ایم ایس سی بینکنگ اور مالیاتی تجزیات کورس کے طلباء نے پین انڈیا آئی بی ایم سکلز بلڈ ڈیٹا اینالیٹکس انوویشن کیمپ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہی طلباء نے IBM کے فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے پروجیکٹ 'Monkeypox Detection and Data Analysis' کا مظاہرہ کیا ہے۔