جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوگا اور دماغی صحت کے فوائد کی چھان بین کے لیے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے فنڈنگ حاصل کی ہے۔ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا Morarji Desai National Institute of Yoga کے تعاون سے کی گئی۔ یہ تحقیق مالیکیولر ٹولز اور نیورونل سرگرمی کی ریکارڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے یوگا کے دماغی صحت کے فوائد کی تحقیقات کرے گی۔
جامعہ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ایم سی اے آر ایس ڈاکٹر تنویر احمد ہیں جو ڈاکٹر سشما سوری، ڈاکٹر مینا عثمانی، شعبہ نفسیات اور MDNIY سے ڈاکٹر ایس لکشمی کندن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ڈاکٹر احمد نے کہا کہ "یہ تحقیقی کام COVID-19 کی وبا کے پھیلنے کے بعد سامنے آنے نفسیات اور دماغی امراض سے متعلق ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ سائنسی طور پر واضح ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں نئے ورک کلچر کے طلبا پی ٹی ایس ڈی کے سامنے آنے پر تناؤ، اضطراب اور بعض اوقات ڈپریشن سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔
اب جیسے جیسے کالج اور یونیورسٹیاں کھل رہی ہیں، طلبا میں تناؤ، بے چینی اور ڈپریشن کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔"