حیدرآباد: ذیابیطس آج کے دور میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے، بھارت میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں پچھلی دہائی میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے، ماہرین صحت کے مطابق بڑھتی عمر اور خاندانی تاریخ کی وجہ سے اس مرض کے ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن کھانے پینے کی غلط عادات اور طرز زندگی بھی اس بیماری میں اضافے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ آپ کی صحت آپ جو کھاتے ہیں اس سے براہ راست متاثر ہوتی ہے، آپ کو بتادیں کہ آپ کی روزانہ کی چھوٹی چھوٹی بری عادات بھی آپ کی بلڈ شوگر کو بڑھانے میں بڑی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ہم سب روزانہ جانے انجانے میں کئی ایسے کام کر جاتے ہیں جس سے ذیابیطس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جن لوگوں کو پہلے سے ذیابیطس ہے، انہیں خاص طور پر اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہر چھوٹی موٹی چیز سے بھی احتیاط برتنی چاہیے۔
ذیابیطس کے مریضوں کو وائٹ بریڈ سے پرہیز کرنا چاہئے
زیادہ تر بھارتی ناشتے میں وائٹ بریڈ کو شامل کرتے ہیں جو کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہے اس کے علاوہ ریفائنڈ بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، اس لیے اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو ہر قسم کے ریفائنڈ کاربس سے پرہیز کرنا چاہئے، کیونکہ اا کا استعمال آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ناشتے میں وائٹ بریڈ کھانے کی عادت ہے تو اسے فوراً ترک کردیں، بسکٹ، پاستا، مٹھائی، کیک، پیسٹری، سفید چاول اور انرجی ڈرنکس جیسی چیزیں بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔