حیدرآباد: اکثر لوگ اپنی خوراک میں تمام غذائی اجزاء شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کئی بار ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ بہت سی غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن میں فائبر یا پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن ان میں وٹامنز نہ کے برابر ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض چیزوں میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں لیکن جسم کو جن منرلز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان چیزوں میں نہیں پائے جاتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو کچھ ایسے سپر فوڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ کے جسم کی تمام ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔
سپر فوڈز کیا ہیں
سپر فوڈز ہم اسے کہتے ہیں جن میں غذائی اجزاء کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سپر فوڈز کم کیلوریز کے ساتھ آپ کے جسم میں غذائی اجزاء کی مقدار کو پورا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ سپر فوڈز میں معدنیات، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس ایک قدرتی مالیکیولز ہے جو مختلف کھانے کی اشیاء میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
روزانہ ان سپر فوڈز کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند
بلیو بیریز: بلیو بیریز میں فائبر، میگنیشیم، وٹامن کے اور اینٹی آکسیڈنٹس کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ہمارے بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل سے متعلق بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔
گوجی بیریز: اس میں وٹامنز، معدنیات، فائبر، آئرن، کاپر، امینو ایسڈ اور پروٹین پائے جاتے ہیں۔ گوجی بیری میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے گردے، جگر اور آنکھوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔