اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Iron Deficiency Anemia: ہمارے جسم کو آئرن کی کتنی ضرورت ہوتی ہے؟ - iron deficiency anemia

جسم کی نشوونما کے لیے ہمیں منرلز کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک آئرن بھی ہے۔ کئی بار ہم بگڑتے طرز زندگی اور غیر صحت بخش کھانے کی عادات کی وجہ سے ہم آئرن والے فوڈز کا استعمال کرنا بند کر دیتے ہیں اور اینیمیا جیسی بیماری کے شکار ہوجاتے ہیں۔ Iron is essential for development of the body

ہمارے جسم کو آئرن کی کتنی ضرورت ہوتی ہے؟
ہمارے جسم کو آئرن کی کتنی ضرورت ہوتی ہے؟

By

Published : May 8, 2023, 6:45 PM IST

حیدرآباد: ہمارے جسم کی مجموعی نشوونما اور اچھی صحت کے لیے ہمیں ملرلز کی کافی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک آئرن بھی ہے۔ کئی بار ہم بگڑتے طرز زندگی اور غیر صحت بخش کھانے کی عادات کی وجہ سے ہم اہم غذائیت سے محروم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا جسم صحیح طریقے سے کام نہیں پاتا ہے اور ہم اینیمیا جیسی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آئرن کی کمی سے جسم میں جو علامات نظر آتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا، زبان کا بار بار خشک ہونا، ضرورت سے زیادہ پیاس لگنا، ہر وقت کمزوری کا احساس ہونا، ضرورت سے زیادہ بال گرنا، گلے میں سوزش ہونا، سانس لینے میں دشواری ہونا۔

کس عمر میں آئرن کی کتنی ضرورت ہوتی ہے؟

ڈاکٹرز کے مطابق ہر عمر کے لوگوں کو آئرن کی الگ الگ ضرورت ہوتی ہے۔ نوجوانوں کو بچوں کے مقابلے میں آئرن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ وہیں خواتین کو ہر ماہ ماہواری کے دوران خون بہنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے انہیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔

4 سے 8 سال کی عمر کے بچے کو روزانہ 10 ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے، 9 سے 13 سال کی عمر کے بچے کو روزانہ 8 ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے، 19 سے 50 سال کی خواتین کو روزانہ 18 ملی گرام آئرن جبکہ 19 سے 50 سال کی عمر کے مرد کو روزانہ 8 ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

آئرن سے بھرپور غذائیں

آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہمیں اپنے جسم کی صحت کے لیے آئرن کی باقاعدگی سے ضرورت ہوتی ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سی غذائیں ہیں، جنہیں کھانے سے جسم کو یہ منرل وافر مقدار میں حاصل ہوتی ہے اس میں بادام، کاجو، اخروٹ، تلسی، گڑ، مونگ پھلی، تل، چقندر، کروندا، جامن، پستہ، لیموں، انار، سیب، پالک، خشک کشمش، انجیر، امرود، کیلا وغیرہ شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details