حیدرآباد: عالمی سطح پر بانجھ پن کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے، جو مختلف عمر کے لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔ تاہم خواتین میں تولیدی کے مسائل عام ہیں، جو ان کے حاملہ ہونے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے۔ بانجھ پن کے زیادہ تر مسائل میں سے تقریباً 35% مسئلہ ٹیوبل بلاکج کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ خواتین تولیدی کے مسائل سے کس طرح متاثر ہوتی ہیں، یہ سمجھنا ضروری ہے۔ Infertility problems and symptoms in women
فیلوپین ٹیوب بلاکج سے مراد فیلوپین ٹیوب میں رکاوٹ کا پیدا ہونا ہے جو انڈوں کو مکمل طور پر فرٹیلائز ہونے سے روکتا ہے۔ فیلوپین ٹیوب خواتین کے تولیدی اعضاء کا سب سے اہم حصہ ہے جو انڈے کو بیضہ دانی سے بچہ دانی میں منتقل کرتی ہیں۔ فیلوپین ٹیوب میں بلاکج اسپرم کو انڈے سے ملنے اور امپلانٹیشن کے لیے بچہ دانی تک جانے سے روکتی ہے۔
فیلوپین ٹیوب بلاکج کی وجہ کیا ہے؟
فیلوپین ٹیوب بلاکج کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی ہے۔ تاہم کچھ عوامل ہیں جو اس حالت کے باعث بنتے ہیں۔ جیسے Infertility problems and symptoms in women
جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن
عام طور پر فیلوپین ٹیوب میں بلاکج STI کی وجہ سے ہوتی ہے جس سے کلیمائڈیا اور پیلوک سوزش کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
پیٹ کی سرجری: سرجری کے دوران ہوئی غلطی بھی بانجھ پن کی وجہ بنتی ہے، جیسے خاص طور پر اپینڈکس کا پھٹنا یا فیلوپین ٹیوبوں کی سرجری بلاکج کی وجہ ہوسکتی ہے۔
پیلوک انفلیمیٹری ڈیسیز (Pelvic Inflammatory Diseases): یہ عام طور پر STI کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فیلوپین ٹیوب بلاک ہوجاتی ہے۔ پیٹ کی کوئی سابقہ سرجری بھی اس بیماری کی سبب بن سکتی ہے۔
اینڈومیٹرییوسس
یہ ٹیوبل بلاکج کی ایک عام وجہ ہے۔ اینڈومیٹریل ٹشوز فیلوپین ٹیوبوں کے اندر بننا شروع ہو جاتا ہے، جس سے فیلوپین ٹیوب بلاک ہوجاتی ہے۔ Infertility problems and symptoms in women