اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Cancer Cases in India: بھارت میں کینسر جیسی مہلک بیماری کی سونامی آسکتی ہے - Cancer sunami warning in India

آنے والے دنوں میں بھارت کینسر جیسی مہلک بیماری کی سونامی کا سامنا کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ گلوبلائزیشن، بڑھتی ہوئی معیشت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے غریب طرز زندگی کو بتایا جارہا ہے۔

بھارت میں کینسر جیسی مہلک بیماری کی سونامی آسکتی ہے
بھارت میں کینسر جیسی مہلک بیماری کی سونامی آسکتی ہے

By

Published : Jan 21, 2023, 1:27 PM IST

حیدرآباد: امریکہ کے ایک معروف ماہر کینسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ 'آئندہ بھارت کو کینسر جیسی مہلک بیماری کے سونامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ گلوبلائزیشن، بڑھتی ہوئی معیشت اور بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے غریب طرز زندگی کو بتایا ہے۔ انہوں نے اس سونامی کو روکنے کے لیے طبی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ امریکہ کے اوہائیو میں واقع کلیولینڈ کلینک کے ہیماٹولوجی اینڈ میڈیکل آنکولوجی شعبہ کے صدر ڈاکٹر جیم ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں جس طرح سے سنگین بیماریاں بڑھ رہی ہیں، اس کو روکنے کے لیے بھارت کو علاج کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کو کینسر کی ویکسین اور ڈیٹا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بھارت میں کینسر کے معاملات خوفناک ہوسکتے ہیں

مرکزی وزارت صحت نے گزشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ 2020 اور 2022 کے درمیان ملک میں کینسر کے معاملات اور اموات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق، 2020 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کینسر کے 13.92 لاکھ (تقریباً 14 لاکھ) کیسز سامنے آئے تھے، جو 2021 میں بڑھ کر 14.26 لاکھ اور 2022 میں 14.61 لاکھ ہو گئے ہیں۔ 2020 میں بھارت میں کینسر کی وجہ سے اموات کی شرح 7.70 لاکھ (تقریباً سات لاکھ 70 ہزار) تھی، جو 2021 میں بڑھ کر 7.89 لاکھ اور 2022 میں 8.8 لاکھ ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے 2020 کے کینسر کے نئے سالانہ کیسز رپورٹ میں کی گئی درجہ بندی میں چین اور امریکہ کے بعد بھارت کو تیسرے نمبر پر رکھا تھا۔

بھارت میں گزشتہ چند سالوں میں مردوں میں منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین میں سب سے زیادہ بریسٹ اور بچہ دانی کے کینسر رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2018 میں بھارت میں بریسٹ کینسر سے 87 ہزار خواتین کی موت ہوئی تھی۔ "گزشتہ چند سالوں میں بھارت میں کینسر کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہر سال یہاں کینسر کے 10 سے 15 لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں۔ جبکہ پوری دنیا میں ہر سال 1.8 کروڑ لوگ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کیسز منہ کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور بریسٹ کے کینسر ہیں۔

"گلوبل کینسر آبزرویٹری (جی سی او) گلوبوکان اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا میں منہ، پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں ہر سال منہ کے کینسر کے تقریباً تین لاکھ کیسز آتے ہیں۔ اس کے بعد چھاتی کے کینسر کے دو لاکھ اور پھیپھڑوں کے کینسر کے تقریباً ایک لاکھ کیسز آتے ہیں۔ بھارت میں منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کا سب سے زیادہ شکار مرد ہوتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین بریسٹ کینسر کا سب سے زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

یہ عوامل کینسر کا باعث بنتے ہیں

ڈاکٹرز کے مطابق ’’صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس بیماری کے بڑھنے کی وجوہات میں غلط کھانا، طرز زندگی، تمباکو نوشی، شراب نوشی، آلودگی، کیڑے مار ادویات کا استعمال شامل ہیں۔ "کینسر کی کچھ اقسام میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ہیومن پیپیلوما وائرس انفیکشن (HPV)، ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی متعدی بیماریاں شامل ہیں۔" یہ جگر، چھاتی، سروائیکل اور منہ کے کینسر کے سبب بنتے ہیں۔

کینسر کو کیسے روکا جائے

بھارت میں زیادہ تر اموات پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں جو تمباکو کے استعمال اور تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ بری عادتیں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ پانچ سے دس گنا تک بڑھا دیتی ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موٹاپا بھی کینسر میں اضافے کی وجہ ہے۔ جب جسم میں چربی بڑھ جاتی ہے تو کینسر کے خلیات تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کینسر سے بچنے کے لیے ایچ پی وی اور ہیپاٹائٹس بی کا ٹیکہ ضرور لیں

ڈاکٹر کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایچ پی وی اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگوانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی والے لوگوں میں جگر کا کینسر عام ہے۔ اور امریکہ میں جگر کے کینسر کی یہ بیماریاں ایک بڑی وجہ ہے۔ اسی لیے جگر کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ویکسین لگوانا اور ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ زیادہ تر HPV انفیکشن کینسر کا سبب نہیں بنتے، لیکن طویل عرصے تک جسم میں موجود HPV انفیکشن کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details