اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Uzbekistan Cough Syrup Deaths میرین بائیوٹیک نے کف سیرپ کی پیدوار پر روک لگادی، تحقیقات جاری - India Marion Biotech discontinues cough syrup

ازبکستان میں کھانسی کی ٹانک سے 18 بچوں کی موت کے بعد میرین بائیوٹیک کمپنی کے حکام نے کھانسی کے سیرپ کی پیداوار پر روک لگا کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ Uzbekistan Cough Syrup Deaths

مارین بائیوٹیک کے کھانسی شیرپ پر روک، جانچ جاری
مارین بائیوٹیک کے کھانسی شیرپ پر روک، جانچ جاری

By

Published : Dec 29, 2022, 4:27 PM IST

نئی دہلی: ازبکستان میں بھارتی فارما کمپنی میرین بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے 18 بچوں کی موت کے بعد میرین بائیوٹیک کمپنی کے ڈرگ انسپکٹر اور حکام نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ کمپنی فی الحال کھانسی کے شربت کی پیداوار پر روک لگادی ہے۔ India Marion Biotech halts manufacturing of cough syrup, CDSCO initiates probe

صحت کے ماہرین نے بتایا کہ کھانسی کے سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکال اور ایتھیلین گلائکال کی ناقابل قبول سطح ہوتی ہے۔ جو کبھی کبھی حادثات کے باعث بنتے ہیں۔ اس سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکال اور ایتھیلین گلائکال کی تھوڑی سی زیادہ یا کم مقدار ہونے پر یہ شربت نقصان دہ ہو جاتا ہے۔ Uzbekistan Cough Syrup Deaths

میرین بائیوٹیک فارما کمپنی کے لیگل سربراہ حسن نے کہا کہ ہمیں اموات پر افسوس ہے۔ حکومت انکوائری کر رہی ہے جو بھی رپورٹ آئے گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نمونے جمع کیے گئے اور پراڈکٹ کی تیاری کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور دیگر عمل جاری ہیں۔ India Marion Biotech halts manufacturing of cough syrup, CDSCO initiates probe

مزید پڑھیں:

Uzbekistan Children Died گامبیا کے بعد ازبکستان میں بھی کھانسی کا سیرپ پینے سے اٹھارہ بچوں کی موت

واضح رہے کہ گامبیا کے بعد بدھ کے روز ازبکستان میں مبینہ طور پر بھارتی دوا ساز کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کا سیرپ پینے سے بچوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کی حکومت نے 18 بچوں کی موت کا ذمہ دار ایک بھارتی دوا ساز کمپنی کو ٹھہرایا تھا۔ ازبکستان کی وزارت صحت کا دعویٰ ہے کہ ایک بھارتی دوا ساز کمپنی کا تیار کردہ کھانسی کا سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ India Marion Biotech halts manufacturing of cough syrup, CDSCO initiates probe

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details