نئی دہلی: دہلی میں واقع ایمس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی علاج کے لیے جیریاٹرک بلاک قائم کیا گیا گیا ہے جس کا آج افتتاح کیا گیا، اس بلاک میں علاج سے متعلق تمام طرح کے سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کو شروع کرنے کا مقصد بزرگ مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے اوپیڈی، ریڈیولاجی اور بلڈ سینپل کی جانچ جیسے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
او پی ڈی میں جیریاٹرک میڈیسن کے علاوہ کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک نیورولوجی، سائیکیٹری، سرجری اور فیزیکل میڈیکل ری ہیبلیٹیشن (پی ایم آر) کے ڈاکٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ فی الحال ریڈیولاجی میں مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے اور ایم آر آئی کی سہولت ملے گی۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی بعد میں شروع کی جائیں گی۔ یہ ملک کا پہلا جیریاٹرک بلاک ہے جسے ہسپتال میں بزرگوں کے علاج کے لیے بنایا گیا ہے۔