جودھپور:انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جودھپور (IIT جودھپور) نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر یوم عالمی الزائمر کے موقع پر عمر رسیدہ افراد میں ہونے والی لاعلاج بیماری کا بروقت پتہ لگانے کے لیے ایک معاون ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ IIT develops technology to detect Alzheimer
اس تکنیک سے دماغ کی یادداشت کو کمزور کرنے والے الزائمر کا جلد پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے لیب میں ایک نیا مالیکیول، مالیکیولر پروب دریافت کیا گیا ہے جو دماغ میں جاکر فلوروسینٹ لیمپ کے ذریعے الزائمر کی موجودگی کی پیمائش کرے گا۔ تکنیک کا لیب میں چوہوں کے دماغ پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں جس میں پانچ سال کا وقت لگا ہے۔
ڈاکٹر سرجیت گھوش، پروفیسر، شعبہ حیاتیات، آئی آئی ٹی جودھپور نے کہا کہ ہم نے جو تحقیقات کی ہے وہ امولائیڈ بیٹا ایگریگیٹس کو ڈھونڈھتا ہے۔ الزائمر میں امولائڈ بیٹا دماغ میں مجموعی طور پر جمع ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نیوران متاثر ہوتے ہیں۔ اور آہستہ آہستہ یادداشت جانے لگتی ہے۔
یہ تحقیق جرنل ایس سی ایس کیمیکل نیورو سائنس میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق کی قیادت شعبہ حیاتیات کے پروفیسر ڈاکٹر سرجیت گھوش کے ساتھ محققین رتھنام ملیس، جوہی خان اور راج شیکھر رائے کر رہے ہیں۔ IIT develops technology to detect Alzheimer
مزید پڑھیں: