کورونا کے دور میں صحت مند رہنا ضروری ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں ذہنی توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کووڈ کی وجہ سے گھر میں تنہائی میں ہیں تو یہ ضروری ہے کہ بخار اور دیگر علامات جیسے درد اور گلے کی خراش کو پیراسیٹامول یا آئبوپروفین سے کنٹرول کرلیں۔ لیکن ذہن کو خوشحال رکھنے کے لیے متعدد حکمت عملی کو اختیار کرنا چاہیے۔
اگر آپ کووڈ کا شکار ہیں اور گھر میں الگ تھلگ ہیں تو درج ذیل حکمت عملی آپ کی دماغی صحت کا خیال رکھنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔
- صحت مند غذا برقرار رکھیں، سیال قسم کی غذا کے مقدار میں اضافہ کریں، خاص طور پر اگر آپ کو بخار ہے۔
- کم از کم 10 دنوں کے لیے ورزش کرنا بند کردیں، اور اپنی صحٹ کے لحاظ سے آہستہ آہستہ ورزش پر واپس جائیں (اگر آپ کو ورزش پر واپس آنے کے بارے میں کوئی سوال ہے تو، اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں)
- گہری اور لمبی سانس لینا، جو پھیپھڑوں کے کام کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور تنہائی اور صحت یابی کے دوران آپ کو پرسکون رہنے میں بھی مدد دے سکتا ہے، لیکن یہ آپ کے ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔
- بیماری اور تنہائی کے گرد ناگزیر اضطراب سے نمٹنے میں مدد کے لیے ذہنی ورزش کریں۔
- بیماری اور اپنی موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے پڑھیں، فلم دیکھیں، یا کسی اور مثبت سرگرمی میں خود کو مشغول رکھیں (یہ خاص طور پر بچوں کے لیے اہم ہے)
- دوستوں اور کنبہ کے ساتھ آن لائن یا فون پر جڑے رہیں۔
- اپنی کووڈ علامات کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔ رائل آسٹریلین کالج آف جنرل پریکٹیشنرز کے پاس اس میں مدد کے لیے ایک مفید علامتی ڈائری ہے۔ یا یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا آپ کو طبی مدد کی ضرورت ہے HealthDirect Symptom Checker کے ذریعہ علامات کی جانچ کرنے والے کا استعمال کریں۔
- اگر آپ تنہا رہتے ہیں، تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی آپ کی صحت پر نظر رکھنے کے لیے باقاعدگی سے آپ سے رابطہ کرتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sleeping in Sweater: اونی کپڑے پہن کر سونا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
اس دوران کچھ چیزوں سے بچنا بھی ضروری ہے
اضطراب اور غیر یقینی صورتحال کے دوران، جیسے کووڈ کے ساتھ گھر میں الگ تھلگ رہنا، یہ بات قابل فہم ہے کہ لوگ نفسیاتی تکلیف کو سنبھالنے کے لیے منشیات اور الکحل، غیر صحت بخش کھانا، جوا، یا دیگر لت کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔
یہ چیزیں عارضی طور پر ذہنی تناؤ کو کم کر سکتی ہے۔ لیکن وہ طویل مدتی میں ذہنی صحت کے مزید مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔