حیدرآباد: اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو کسی بھی طرح کی جسمانی سرگرمی میں بہت زیادہ تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیکس بھی ایک قسم کی جسمانی سرگرمی میں سے ایک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق، سیکس ایک طرح کی ورزش ہے۔ سیکس کے دوران انسان کو اتنی ہی محنت کرنی پڑتی ہے جتنی سیڑھیاں چڑھنے کے دوران۔ ایسے میں جن لوگوں کو ہارٹ اٹیک اور ہارٹ سرجری ہو چکی ہے وہ اکثر اس فکر میں رہتے ہیں کہ کہیں سیکس کرنے سے ان کی پریشانی مزید نہ بڑھ جائے۔ How safe is sex for heart patients
دل کی بیماریوں کے لیے ادویات کا استعمال انسان کی جنسی خواہش پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ دل کے بہت سے مریضوں کا کہنا ہے کہ دل کی خراب صحت کی وجہ سے وہ بہت کم جنسی تعلقات کے قابل ہیں۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سیکس کی وجہ سے دل کا دورہ بہت کم پڑتا ہے۔ لیکن اگر آپ دل کے مریض ہیں تو جب تک آپ کا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہ کر دے کہ آپ کا دل بالکل ٹھیک ہے تب تک جنسی تعلقات نہیں رکھنا آپ کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔ How safe is sex for heart patients
امراض قلب کے بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آج کل ایسے بہت سے کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں جن میں لوگوں کو جسمانی سرگرمیاں کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ ہارٹ اٹیک یا دل سے متعلق کسی سرجری کے بعد بھاری جسمانی سرگرمی کو انجام دیتے ہیں تو خطرہ کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔ آپ جب بھی کوئی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو اس سے آپ کے خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ How safe is sex for heart patients
اگر آپ دل سے متعلق امراض کے مریض ہیں تو آپ کو سیکس کے دوران کچھ چیزوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی دوائیں وقت پر لیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھیں اور کم سے کم تناؤ میں رہیں۔ اگر آپ ان تمام چیزوں کا خیال رکھیں گے تو آپ کو جنسی سرگرمیوں کے دوران کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا ہوگا۔ طبی ماہرین کے مطابق سیکس ایک قسم کی ورزش ہے اور اس میں انسان اپنے جسم کا 2000 کیلوریز جلاتا ہے۔ اگر کسی شخص کو سیڑھیاں چڑھنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہے تو وہ بغیر کسی خوف کے سیکس کر سکتا ہے۔ How safe is sex for heart patients