اردو

urdu

Mother’s Day 2023 ماں کا خیال ہم کیسے رکھیں

ہر سال مئی کے مہینے میں مدرز ڈے منایا جاتا ہے، تاہم اگر سچ کہا جائے تو ماں کے تعاون، محبت اور قربانی کے لیے ایک دن بہت کم ہے۔ ماں ہی ایک ایسی ہوتی ہے جو اکیلی ہر رشتے کا خیال رکھتی ہے لیکن ان سب کے درمیان ماں اپنا خیال رکھنا بھول جاتی ہے۔ How do we take care of mother?

By

Published : May 9, 2023, 4:07 PM IST

Published : May 9, 2023, 4:07 PM IST

ماں کا خیال ہم کیسے رکھیں
ماں کا خیال ہم کیسے رکھیں

حیدرآباد: ہر سال کی طرح کی اس سال بھی مدرز ڈے 14 مئی کو منایا جائے گا، ہر سال مئی کے مہینے میں یہ خاص دن ماں کے لیے منایا جاتا ہے، تاہم اگر سچ کہا جائے تو ماں کے تعاون، محبت اور قربانی کے لیے ایک دن کم ہے۔ ماں ہی ایک ایسی ہوتی ہے جو اکیلی ہر رشتے کا خیال رکھتی ہے۔ گھر کی دیکھ بھال سے لے کر دفتر جانے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے تک سب کا ماں خیال رکھتی ہے، لیکن ان سب کے درمیان اکثر ماں اپنی صحت کو بھول جاتی ہے اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے اپنا خیال نہیں رکھ پاتی۔ ایسے میں، اس مدرز ڈے پر آپ بھی اپنی ماں کے لیے کچھ خاص کریں اور ماں کی صحت کا خیال رکھنے کا عہد کریں۔

ماں کی صحت کا اس طرح خیال رکھیں

ایک عمر کے بعد خواتین کو صحت سے متعلق بہت سے سنگین مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ خواتین میں خون کی کمی، تناؤ، بے چینی، ہڈیوں کا درد، ہائی یا لو بلڈ پریشر، تھائرائیڈ، یورک ایسڈ کے مسائل اور ذیابیطس جیسی بیماری عام ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو 40-45 سال کی عمر میں پری مینوپاز کی علامات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں ماں کا روٹین چیک اپ کروانا نہ بھولیں۔

ماں کی خوراک پر توجہ دیں

بڑھتی عمر میں خواتین کے جسم کو ہر قسم کے غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ خواتین اپنی خوراک سے ہمیشہ غافل رہتی ہیں، اس لیے آپ کو اپنی ماں کی خوراک کا خیال رکھنا ہوگا کہ وہ غذائیت سے بھرپور خوراک لے رہی ہیں یا نہیں۔ ماں کی خوراک میں دودھ، دہی، ہری سبزیاں، دالیں، اناج، آئرن سپلیمنٹس اور فائبر سے بھرپور غذائیں شامل ہونی چاہئے۔

ماں کو تناؤ اور انزائٹی سے دور رکھیں

گھر، خاندان اور دفتر کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اکثر خواتین تناؤ کی شکار ہوجاتی ہیں۔ ایسے میں بچے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ماں کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کرے۔ گھر کے کاموں میں ان کی مدد کریں اور دوست کی طرح بات کرتے ہوئے ان کے مسائل کو سمجھیں۔ خود ایسی غلطی نہ کریں کہ ماں پریشان ہو جائے۔

مزید پڑھیں:

ماں کو سیر و تفریح پر لے جائیں

روزانہ صبح اٹھیں اور اپنی ماں کو سیر و تفریح کے لیے لے جائیں۔ ایک وقت کے بعد یہ ماں کی عادت میں شامل ہو جائے گی، جو ان کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ایک ساتھ چہل قدمی کرنے سے آپ اپنی ماں کے قریب آئیں گے اور انہیں وقت دے سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details