اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes: ہارمونل عدم توازن ہاٹ فلیش کی وجہ - خواتین میں ہاٹ فلیس کا مسئلہ

ہاٹ فلیس کا مسئلہ عام طور پر خواتین میں مونوپاز کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ تاہم مرد یا خواتین دونوں کو کئی بار دوا، علاج یا دیگر وجوہات کے باعث ہارمون میں ہونے والے عدم توازن کی وجہ سے ہاٹ فلیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

ہارمونل عدم توازن ہاٹ فلیش کی وجہ
ہارمونل عدم توازن ہاٹ فلیش کی وجہ

By

Published : Nov 22, 2022, 2:02 PM IST

حیدرآباد: ہاٹ فلیس کا مسئلہ عام طور پر خواتین میں مونوپاز کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مسئلہ مردوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے؟ مرد یا خواتین دونوں کو کئی بار دوا، علاج یا دیگر وجوہات کے باعث ہارمون میں ہونے والے عدم توازن کی وجہ سے ہاٹ فلیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

ہارمونل عدم توازن ہاٹ فلیش کی وجہ

مونوپاز کے دوران خواتین میں کئی طرح کے مسائل دیکھے جاتے ہیں۔ لیکن اس دوران جو مسئلہ اسے زیادہ پریشان کرتا ہے وہ ہے ’’ہاٹ فلیش‘‘۔ ہاٹ فلیش دراصل ایک ایسی حالت ہے جہاں اچانک جسم میں گرمی کا احساس، پسینہ آنا، گھبراہٹ اور گرم محسوس ہونے پر نظر آنے والے تمام اثرات کا شدید شکل میں ظاہر ہونا ہے۔ گرم فلیش کی حالت میں، سردیوں کے موسم میں بھی کئی بار آدمی گرم کپڑے پہنے بغیر پسینے میں بھیگ سکتا ہے۔ خواتین میں یہ مسئلہ عام طور پر پیری مینوپاز سے لے کر مینوپاز کے بعد تک دیکھا جاتا ہے۔ خواتین میں مونوپاز کے دوران ہاٹ فلیش کے مسئلہ کے لیے ہارمونل عدم توازن کو ذمہ دار مانا جاتا ہے۔ لیکن مونوپاز کے علاوہ یہ مسئلہ نہ صرف خواتین بلکہ مردوں میں بھی کئی دیگر وجوہات کی وجہ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

ہاٹ فلیش کی وجوہات اور علامات

خواتین میں مونوپاز کے دوران ہاٹ فلیش کی وجوہات کے بارے میں بات کریں تو اس عرصے کے دوران جسم میں بعض ہارمونز جیسے اینڈوکرائن اور ایسٹروجن ہارمونز کی سطح میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت اچانک کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں گرمی کی زیادتی کی وجہ سے کئ اثرات بھی نظر آنے لگتے ہیں۔ جیسے بہت زیادہ پسینہ آنا، گھبراہٹ، جسم میں خشکی وغیرہ۔ ہارمونز میں عدم توازن کی وجہ سے تناؤ اور دیگر کئی جسمانی اور رویے میں تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

لیکن ہاٹ فلیش کا مسئلہ صرف مونوپاز کے دوران یا صرف خواتین میں ہی نہیں دیکھا جاتا ہے۔ بلکہ مردوں میں بھی یہ مسئلہ ہارمونز کی عدم توازن کی صورت میں کئی بار دیکھا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر مردوں میں سیکس ہارمون کہے جانے والے ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی سطح کم ہونے پر ہاٹ فلیش کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

ممبئی کی آیورویدک ڈاکٹر منیشا کالے کا کہنا ہے کہ جب خواتین اور مرد دونوں میں کچھ ہارمونز بالخصوص سیکس ہارمونز میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے تو جسم میں کچھ دیگر اثرات دکھنے لگتے ہیں۔ تاہم خواتین میں اس کا اثر زیادہ نظر آتا ہے۔ اس حالت میں خواتین کو اچانک جسم میں گرمی، دم گھٹنے، تکلیف اور بے چینی جیسی محسوس ہونے لگتی ہے۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

کئی بار ہاٹ فلیش کا اثر اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ اے سی والے کمرے میں یا پنکھے کے سامنے بیٹھنے کے بعد بھی آپ کو گرمی محسوس ہوتی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ہاٹ فلیش میں جسم کے اوپری حصے جیسے چہرہ، گردن، کان، سینے اور دیگر حصوں میں زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے اور پسینہ زیادہ آتا ہے۔ اس کے علاوہ انگلیوں کا کھٹکنا، متلی کی طرح محسوس ہونا اور دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ بڑھ جانا جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

ہاٹ فلیش کے دیگر وجوہات

ڈاکٹر منیشا بتاتی ہیں کہ خواتین اور مردوں میں ہارمونز میں عدم توازن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جو ہاٹ فلیش کی سبب بنتی ہے۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

  • ادویات کا استعمال
  • کسی پیچیدہ بیماری میں دیے گئے کیمو تھراپی
  • زیادہ گرم مرچ مصالحے
  • زیادہ تیل یا تلی ہوئی غذا
  • کھانے کی وجہ سے ہونے والی الرجی
  • بے چینی یا پریشانی اور گھبراہٹ
  • ضرورت سے زیادہ غصہ اور ضرورت سے زیادہ خوف
  • تھائیرائیڈ ہارمونز میں عدم توازن
  • شراب، کیفین اور تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال

وہ کہتی ہیں کہ اس کے علاوہ یہ مسئلہ حمل کے پہلے اور دوسرے سہ ماہی یعنی پہلے چھ ماہ میں جسم میں مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

مزید پڑھین:

اس سے بچاؤ کا طریقہ

ڈاکٹر منیشا بتاتی ہیں کہ جب ہارمونز میں عدم توازن ہوتا ہے تو اس طرح کے اثرات کا ہونا عام بات ہے اور زیادہ تر معاملات میں ایسے اثرات سے مکمل طور پر بچنا ممکن نہیں ہوتا۔ اگرچہ اس مسئلے کا علاج ہارمون تھراپی اور علاج کے کچھ دوسرے طریقوں سے کیا جا سکتا ہے، لیکن علاج اور اس کی کامیابی کا مکمل انحصار اس بات پر ہے کہ ہاٹ فلیش کی وجہ کیا ہے۔ حالانکہ خوراک اور طرز زندگی میں کچھ تبدیلی کرکے اس مسئلے کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ Hormonal Imbalance Causes Hot Flashes

ABOUT THE AUTHOR

...view details