حیدرآباد: ایچ آئی وی کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کے بعد بھی اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آرہی ہے۔ ایچ آئی وی کا معاملہ غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے حاملہ خواتین میں زیادہ دیکھا جارہا ہیں۔ پنڈت دین دیال اسپتال میں واقع اے آر ٹی سینٹر کی کونسلر ارچنا نے کہا کہ 2011 سے اب تک ضلع میں 5074 معاملے آئے ہیں۔ جبکہ 2400 متاثرہ افراد کا علاج اے آر ٹی (اینٹیریٹرو وائرل تھراپی) سنٹر میں کیا جا رہا ہے۔ HIV cases on rise among pregnant women
متاثرہ ماں، محفوظ بچہ
اتر پردیش کی آیانا ایچ آئی وی ایڈز تنظیم اب حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سال 2022 میں مجموعی طور پر 50 حاملہ خواتین ایچ آئی وی سے متاثرہ پائی گئیں ہے، جن میں 20 خواتین نے بروقت دوائیں لی، جس کے نتیجے میں ان کے بچے ایچ آئی وی سے محفوظ ہیں، وہیں دو خواتین کے بچے ایچ آئی وی سے متاثر پائے گئے ہیں۔ HIV cases on rise among pregnant women