جنسی خواہش میں کمی آنے کی کئی وجوہات ہوسکتے ہیں۔ بریک اپ، ایک مصروف ترین زندگی یا آپ کا جنسی زندگی سے بریک لینا، وچہ کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن جنسی تعلقات سے طویل وقت تک دوری بنائے رکھنا کسی کے جسم پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ باقاعدہ یومیہ بنیاد پر جنسی تعلقات قائم کرنا نہ صرف آپ کو خوش رکھتا ہے بلکہ آپ کو صحتمند بھی رکھتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جنسی زندگی میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے یہ کس طرح آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے: Not Having Sex Impact Your Health
دل کی صحت کو متاثر کرتا ہے:
لمبے عرصے تک سیکس نہ کرنا آپ کے دل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ جنسی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سے قلبی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سیکس اضافی کیلوریز کو جلانے کا ایک بہترین طریقہ ہونے کے علاوہ یہ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی سطح کے درمیان توازن بنائے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تناؤ، اضطراب کی سطح میں اضافہ:
جنسی ملاپ کے دوران ہیپی ہارمونز جیسے اینڈورفِن اور آکسی ٹوسن جسم میں خارج ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے جنسی تعلقات قائم کرنے میں خلل پیدا ہوتا ہے تو آپ کا جسم ان ہارمونز کو کم خارج کرتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کے لیے تناؤ سے نمٹنا مشکل ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے بے چینی بڑھ جاتی ہے۔
یادداشت کے مسائل میں اضافہ:
جنسی خواہش میں کمی آپ کی یادداشت کو کمزور کرسکتی ہے۔ کچھ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب کوئی شخص جنسی تعلقات قائم نہیں کرنا چاہتا ہے تو ان میں یادداشت سے متعلق مسائل پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ باقاعدگی سے جنسی تعلقات قائم کرنا یادداشت کو بہتر بنانے سے منسلک ہے، خاص طور پر 50 سے 89 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے۔
جنسی خواہش کی کمزوری:
طویل وقت تک سیکس سے دوری آپ کی اس میں دلچسپی کو یکسر ختم کرسکتی ہے۔ صرف باقاعدہ سیکس ہی آپ کی لیبڈو( جنسی خواہش) کو بڑھا سکتی ہے۔ لہذا آپ جتنا زیادہ سیکس کریں گے، آپ مستقبل میں اتنا ہی زیادہ کرنا چاہیں گے۔