دل کے مؤثر طریقے سے خون پمپ کرنے کی ناکامی کو ہی دل کی خرابی(دل فیلئیر) کہا جاتا ہے۔ سانس لینے میں دقت، دل کی تیز دھڑکن اور تھکن اس کی علامت ہے۔ یہ ایک دائمی بیماری ہے اور اگر مریض کو صحیح علاج اور مناسب دیکھ بھال فراہم کی جائے تو اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ مرض قلب کے مریض اپنے ڈاکٹر سے باقاعدہ بات چیت کرتے رہے ہیں اور ان کے ذریعہ تجویز کردہ علاج پر عمل کریں اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی کوشش کریں۔ Tips to control Heart Failure
حیدرآباد کے اپولو اسپیکٹر ہسپتال کے کارڈیالوجسٹ، کاڈیولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے سابق صدر اور انڈین ہارٹ جرنل کے سابق مدیر ڈاکٹر سرت چندرا نے کہا کہ ' بھارت میں ہارٹ فیلئیر ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے اور ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، گردے کی دائمی بیماری اور دل کا دورہ، اس کے اہم وجوہات میں سے ہیں۔ اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے نوجوان اس طبی حالت سے متاثر ہیں۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانے، باقاعدگی سے ورزش کرنے، سگریٹ نوشی ترک کرنے اور شراب نوشی سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور اپنے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ دل کی خرابی کے حوالے سے کئی نئے علاج عمل میں آ چکے ہیں اور ابتدائی علاج سے ہمارے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ اس حالت سے متاثرہ مریضوں کے لیے چند نکات یہ ہیں:
اپنے کارڈیالوجسٹ سے بات کریں:
اپنے ماہر امراض قلب کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرنا اچھا ہے۔ آپ کو نظر آنے والی نئی یا بگڑتی ہوئی علامات کی فوری اطلاع دیں۔ باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کرائیں تاکہ کچھ شکایت رپورٹ ہونے پر صحیح وقت پر علاج فراہم کیا جاسکے۔
اس بات پر دھیان دیں کہ آپ کتنا نمک اپنے جسم کو دے رہے ہیں: