نئی دہلی: ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ-19 انفیکشن کے شروعاتی 30 دنوں کے اندر ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ آن لائن جرنل 'ہارٹ' میں شائع کردہ یو کے بائیو بینک کی ایک تحقیق نے COVID کو ہارٹ اٹیک اور موت کے خطرے سے جوڑا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جنہیں انفیکشن کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ 'دل کی زیادہ تر بیماریاں قابل تشخیص ہیں، خاص طور پر ایٹریل فائبریلیشن، وی ٹی ای (رگ میں خون کا جمنا) پیریکارڈائٹس، اس کے علاوہ کسی بھی وجہ سے موت انفیکشن کے شروعاتی 30 دنوں کے اندر واقع ہوتی ہے اور بنیادی وجہ COVID-19 انفیکشن ہی ہوتا ہے۔ heart attack risk is high in first 30 days of Covid
تحقیق میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ غیر متوقع طور پر، COVID-19 انفیکشن کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں موت کے امکانات 118 گنا زیادہ ہوتے ہیں اور جن کو ہسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ان کی موت کے امکانات 64 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق، "ماضی میں COVID-19 صحت عامہ کے لیے ایک بڑی تشویش کا باعث تھا۔ ہمارے نتائج انفیکشن والے افراد میں قلبی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتے ہیں،"