نئی دہلی: گزشتہ چند ہفتوں میں نوجوانوں اور بزرگ عمر کے لوگوں میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے کئی ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں۔ اور خاص طور پر نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے معاملے میں مسلسل ہورہے اضافے تشویش کے باعث بنتے جارہے ہیں۔ Heart attack rise in youth is matter of concern
امراض قلب کے ماہرین کے مطابق گزشتہ دہائی میں 20 اور 30 سال کے نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔ (IANS cvoter national mood tracker) آئی اے این ایس سی ووٹر نیشنل موڈ ٹریکر سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ بھارتیوں کو دل کی بیماری ان کے مغربی ہم منصبوں کے مقابلے میں 10 سال پہلے ہوتی ہے۔ (IHA)آئی ایچ اے، انڈین ہارٹ ایسوسی ایشن کے نتائج کے مطابق، دیگر آبادی کے مقابلے میں بھارتیوں میں دل کی بیماری چھوٹی عمر میں (تقریباً 33 فیصد پہلے) ہوتی ہے۔