اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Green Tea vs Black Tea: سبز یا کالی چائے، آپ کے لیے کون سی چائے بہتر رہے گی؟

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اکثر کھانے کے بعد یا صبح اٹھنے کے بعد چائے کے ایک کپ سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف ہمارے صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ہمیں روزمرہ کی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کا ایک طریقہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن کون سی چائے ہماری صحت کے لیے بہترین ہے؟ اس کے بارے میں ہمیں ضرور جاننا چاہیے! Green Tea vs Black Tea

سبز یا کالی چائے، آپ کے لیے کون سی چائے بہتر رہے گی
سبز یا کالی چائے، آپ کے لیے کون سی چائے بہتر رہے گی

By

Published : May 26, 2022, 5:48 PM IST

جب ہم ذہنی تناؤ، تھکاوٹ، الجھن یا فکرمند کے احساس سے دوچار ہوتے ہیں تو سب سے پہلے جو چیز ہمارے ذہن میں آتی ہے وہ ہے چائے کا کپ۔ یہ ایک جادوئی مشروب ہے جو ہمیں تھکاوٹ سے نجات دلا کر ہمیں زندہ اور جوان محسوس کرواتا ہے۔ زیادہ تر لوگ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ سبز اور کالی چائے دونوں ایک ہی چائے کے پودوں کی پتیوں سے بنی ہوتی ہے، جس کا سائنسی نام کیمیلیا سائنیسس ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ دونوں ایک ہی پودے سے بنتے ہیں، لیکن ان میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق تقریبا ہر چائے سے صحت کو ایک ہی جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ Green Tea vs Black Tea

چونکہ سبز چائے کے پتے فرمینٹیڈ نہیں ہوتے ہیں اور کالی چائے کی طرح آکسیڈیشن کے عمل سے نہیں گزرتے ہیں، اس لیے یہ خاص طور پر ای جی سی جی (ایپیگلوکیٹچن گیلیٹ) سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں کیٹچن وافر مقدار میں ہوتا ہے جس میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات ہوتی ہے، جو کینسر، قلبی امراض اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔سبز چائے میں کافی کی ایک چوتھائی کیفین ہوتی ہے جو اسے صحت بخش بناتی ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ سبز چائے کسی آکسیڈیشن عمل سے گزرتا ہے تو ای جی سی جی کسی دوسری شکل میں تبدیل نہیں ہوتا ہے۔ یہ اچھی خوراک فراہم کرنے کے ساتھ ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے جو ورزش کرکے اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ Which Tea is Better Black or Green Tea

دوپہر کے وقت اور شام میں مراقبہ کرتے ہوئے سبز چائے پینا ایک بہترین عمل ہے۔ اس میں کم تیزابیت ہوتی ہے اس لیے یہ تیزابی فضلہ کو جسم سے خارج کرنےمیں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ جسم کو اچھا میٹابولزم اور مضبوط قوت مدافعت فراہم کرتا ہے۔

سبز چائے کے اپنے فوائد ہیں۔ یہ جان کر آپ کو حیرت ہو سکتی ہے کہ کسی ٹھنڈے مشروبات کے مقابلے سبز چائے پینے سے آپ کو کئی گنا زیادہ تازگی محسوس ہوسکتی ہے۔ یہ آپ کے جسم کو اندر سے ٹھنڈا رکھتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو بھی سکون بخشتا ہے کیونکہ اس میں تھینائن شامل ہوتا ہے، جو ایک قدرتی مادہ ہے جو پینے والوں پر پرسکون اور آرام دہ اثر ڈالتا ہے۔

سبز چائے کو فرمینٹیشن کے عمل سے گزارنے کے بعد ہی کالی چائے کی پتی تیار ہوتی ہے۔ اس عمل میں کالی چائے میں موجود ای جی سی جی تھیفلاوینز اور تھیروبیجنز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ کالی چائے بھی صحت بخش ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں کافی میں پائے جانے والے کیفین کا ایک تہائی حصہ اور ایل تھینائن ہوتا ہے۔ کیفین اور ایل تھینائن کا متزاج ذہنی طور پر چوکنا رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جسم کو نمی بخشتا ہے اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔ جبکہ یہ بیکٹیریا سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

کالی چائے پینے والوں میں توجہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور صبح کے وقت اسے پینا آپ کے دماغ کو حرکت میں لادیتا ہے۔ کالی چائے میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے اس لیے ہلکی کالی چائے میں تیزابیت کو بے اثر کرنے کے لیے لیموں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب لوگ مغربی ثقافت میں چائے کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو وہ اکثر کالی چائے کا حوالہ دیتے ہیں۔ سن ٹی، میٹھی چائے، آئسڈ ٹی یہ تمام قسم کے مقبول مشروبات کالی چائے سے ہی بنی ہوتی ہیں۔ بیرونی ممالک میں صبح میں ناشتے کے وقت اسے پینا پسند کرتے ہیں۔ اس طرح کالی چائے نہ صرف بھارت میں بلکہ دیگر ممالک میں بھیا یک مقبول مشروب ہے اور یہ اپنے حیرت انگیز فوائد کے باعث گرمیوں میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشروب میں سے ایک ہے۔ یہ بلاشبہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھے گا اور آپ کے میٹابولزم کو بھی تیز کرے گا۔

جیسا کہ مذکورہ ہم نے ذکر کیا کہ کالی اور سبز چائے کے درمیان کچھ اہم فرق ہیں لیکن اس زمرے میں بھی بہت سی قسم ہے۔ کالی اور سبز چائے کے علاوہ، سفید، اوولونگ، پیو-ایر، اور جامنی چائے بھی ہیں، ان تمام چائے کے اپنی اپنی خاصیت ہوتی ہے۔ آخر میں یہی کہنا چاہیں کہ کالی اور سبز چائے میں فرق سے زیادہ کئی چیزیں ملتی جلتی ہیں۔ لیکن سب سے ضروری یہ بات ہوتی ہے کہ آپ جس بھی قسم کی چائے کا انتخاب کریں آپ کو اس بات پر اعتماد ہونا ضروری ہے کہ آپ ایک صحتمند اور ذائقہ دار چائے کی کپ پی رہے ہوں

تاہم، چائے میں موجود کیفین آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کر سکتی ہے کہ کیا چائے پینا آپ کو گرمیوں کے دوران ہائیڈریٹ رکھ سکتا ہے۔ آپ شاید جانتے ہوں گے کہ چائے بنانے کے لیے صرف ایک جزو کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہوتا ہے پانی۔ چائے عام طور پر پانی کو ابال کر یا گرم کرنے کے بعد اس میں کالی یا سبز چائے کی پتیوں کو ڈالنے کے بعد ہی بنتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ چائے کا گرم کپ پیتے ہیں تب آپ ایک معنی میں پانی ہی پی رہے ہوتےہ یں۔ اس لیے کسی بھی قسم کی چائے پینے سے جسم کو پانی ملتا رہتا ہے اور اس طرح یہ گرمیوں کا بہترین مشروب ہے۔

مختصر میں کہیں تو کالی چائے اور سبز چائے دونوں ایک ہی پتوں سے بنتی ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ ان دونوں کو مختلف طریقے سے بنایا جاتا ہے۔ لہٰذا کالی اور سبز چائے دونوں بہترین مشروبات اور اگر ان کو ایک حد میں پیا جائے تو دونوں ہی آپ کی مجموعی صحت کو فائدہ پہنچائیں گے۔ لہذا اس موسم گرما میں آرام کرنے کے لیے کوئی بھی چائے آزمائیں اور دیکھیں کہ آپ کے لیے کون سی چائے سب سے زیادہ موزوں ہے۔

مزید پڑھیں: Do Not Drink Tea on an Empty Stomach: کیا آپ جانتے ہیں خالی پیٹ چائے پینے کے نقصان؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details