حیدرآباد: والدین بے لوث طریقے سے اپنی پوری زندگی اپنے بچوں کی ضروریات اور خوشیوں کے لیے وقف کردیتے ہیں اور ان خدمات کے بدلے وہ ان سے شفقت اور محبت کے علاوہ کچھ نہیں مانگتے۔ وہ بچے کی زندگی کی بنیاد ہیں۔ بچوں کے لیے ان کی بے لوث محبت اور محنت کو نشان زد کرنے کے لیے یکم جون کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم والدین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 میں دنیا بھر میں والدین کی قربانیوں، محنت، لگن اور محبت پر خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے ایک قرارداد پیش کیا اور جس کے بعد سے پوری دنیا میں والدین کا عالمن دن منایا جانے لگا۔ یہ دن روزمرہ کی دنیا میں والدین کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔Global Day of Parents 2023
والدین کا عالمی دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں اہم موضوعات جیسے کہ بچوں کی پرورش اور والدین اور بچے کے درمیان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا شامل ہے۔ یہ دن اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ بہت سے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جیسے کہ والدین کا احترام کرنا اور بچوں کے لیے والدین کی انتھک کوشش اور بچوں کے لیے ان کی شفقت اور قربانیوں کو کرنا، ساتھ ہی بچوں کی پرورش صحتمند ماحول میں کرنا جیسے موضوع کو اجاگر کرنا ہے۔
والدین کا عالمی دن منانے کا مقصد والدین کی اپنے بچوں کے ساتھ وابستگی کو سراہنا اور بچوں کے ساتھ ان کے تعلقات کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ دن والدین کی بے لوث اور انتھک محنت کو سراہنے کا دن ہے۔ یہ ہماری زندگیوں کی تشکیل کے لیے ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے اور ان کی تعریف کرنے کا دن ہے۔ والدین نے ہمیں دنیا کی ان تلخ حقیقتوں سے بچائے رکھا جن مسائل کا وہ روزانہ ہمت سے سامنا کرتے تھے۔ جب ہم چھوٹے اور معصوم ہوا کرتے تھے تب انہوں نے بڑی حد تک ہمیں ان مشکلات سے غافل رکھا جس سے وہ ہر روز گزارا کرتے تھے اور صرف اس لیے تاکہ وہ ہمارے بچپن کو زیادہ سے زیادہ خوشگوار بناسکے اور جب تک ہوسکے ہماری حفاظت کرسکیں۔