حیدرآباد: گردے کی پتھری کا مسئلہ بہت عام ہے۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بڑوں تک میں کڈنی اسٹون کا معاملہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ نیشنل کڈنی فاؤنڈیشن کے مطابق ہر سال پانچ لاکھ سے زائد افراد کو گردے کی پتھری کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ گردے کی پتھری سے چھٹکارا پانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں یا معلومات کے لیے جاننا چاہتے ہیں تو ہم اپنے مضمون کے ذریعے کچھ ایسے مشروبات بتانے جارہے ہیں جو گردے کی پتھری کو قدرتی طور پر دور کر سکتے ہیں۔ Five drinks help flush out kidney stones
گردے میں پتھری ہونے کی صورت میں وقت پر علاج ضروری ہوتا ہے تاہم کچھ مشروبات ایسے بھی ہیں جس کو پینے سے اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے اور قدرتی طور پر یہ مشروبات پتھری کو نکالنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
گردے کی پتھری کو قدرتی طور باہر نکالنے کے کچھ طریقے:
پانی:جسم میں پانی کی کمی گردے کی پتھری کا اہم وجہ ہے۔ اسی لیے پتھری کو قدرتی طور پر باہر نکالنے کے لیے بہت زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ تمام مشروبات قدرتی طور پر پیشاب کی نالی سے زہریلے مادے اور پتھری کو باہر نکالتے ہیں۔ اگر آپ کا پیشاب پیلا اور ہلکا رنگ کا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھی طرح سے ہائیڈریٹ ہے۔ تاہم، اگر اس کا رنگ سیاہ ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ پانی کی کمی ہے۔Five drinks help flush out kidney stones