حیدرآباد: جب بلڈ میں کولیسٹرول کی سطح ایک خاص حد سے زیادہ ہو جائے تو یہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ موسم سرما سال کا وہ موسم ہوتا ہے جب کولیسٹرول کی سطح اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے گرمی اور موسم بہار میں کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے کی بہت سی تکنیکیں موجود ہیں۔ اس مضمون کے ذریعے سردیوں کے موسم میں ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے کچھ موثر اور آسان ٹوٹکے بتا رہے ہیں۔
سردیوں میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کی تجاویز
ایکٹیو رہیں
ورزش نہ صرف آپ کے صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتی ہے، بلکہ یہ آپ کو دوسرے کئی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے۔ جیسے وزن میں کمی، جو صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتی ہے۔ ورزش کے ذریعے آپ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور وزن کو کم کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کا وزن زیادہ نہیں ہے اس کے باوجود بھی آپ کو ہفتے میں کم از کم 2.5 گھنٹے اعتدال پسند ورزش کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اپنے کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ہفتے میں زیادہ تر وقت ورزش کرنے کی کوشش کریں۔
کچھ غذا سے پرہیز کریں
اگر آپ صحت مند وزن تک پہنچنے یا کنٹرول کرنے کے لیے اپنے کھانے کی مقدار پر نظر رکھتے ہیں تو یقینا آپ کی صحت بہتر ہوگی۔ تاہم، آپ کی کولیسٹرول کی سطح صحت مند رہے گی تاہم کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے کچھ غذا کو اپنے خوراک میں شامل کرنے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ جیسے لو سیچوریٹیڈ فیٹ جو عام طور پر سرخ گوشت اور دودھ کی چکنائی والی مصنوعات میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور بیکن جیسے غذا کے استعمال سے بھی بچنا چاہئے۔
اپنی خوراک میں صحت بخش غذا کو شامل کریں
بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے، سالمن، بادام اور سبزیوں کے تیل جیسے کھانے کی اشیاء جو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں ان کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہئے۔ اپنے خورواک میں کافی مقدار میں پھل، سبزیاں، گلی ہوئی گوشت، دلیا، پھلیاں اور دیگر کھانوں کو شامل کرنا چاہئے۔