جتیندر سنگھ نے کہا کہ حاملہ خواتین اور معذور ملازمین کو دفتر آنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے، تاہم انہیں دستیاب ہونے اور گھر سے کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے تمام افسران اور ملازمین کو بھی دفتر آنے سے اس وقت تک استثنیٰ حاصل ہوگا جب تک کہ ان کے علاقے کو نوٹیفائیڈ ایریا سے باہر نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر سیکرٹری کے عہدے سے نیچے کے سرکاری ملازمین کی حاضری اصل تعداد کے 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے اور باقی 50 فیصد گھر سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں میں اس کے مطابق ایجنڈا تیار کیا جائے گا۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ جو افسران یا ملازمین دفتر نہیں آ رہے اور گھر سے کام کر رہے ہیں وہ ٹیلی فون اور مواصلات کے دیگر الیکٹرانک ذرائع سے ہر وقت دستیاب رہیں گے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کووڈ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظرہر کسی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جہاں تک ممکن ہو سرکاری میٹنگیں کریں Meeting via Video Conferencing اور جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو لوگوں کے ساتھ پرسنل میٹنگ سے گریز کریں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ آفس کے احاطے میں زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے افسران اور اہلکار مختلف اوقات کی پیروی کریں گے۔ یعنی (الف) صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک اور (ب) صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک۔