اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

موبائل کے استعمال سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہونے کا انکشاف

موبائل فون سے انسانی جسم پر ہونے والے کئی مضر اثرات پر ریسرچ ہو چکی ہے۔ اب ایک نئی ریسرچ کا نتنجہ سامنے آیا ہے۔ طبی جریدے ’فریٹلٹی اینڈ اسٹریلٹی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق موبائل فون کے زیادہ استعمال سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے۔ mobile phone use lowers sperm count

Excessive use of mobile phones affects the reproductive health of men: Study
Excessive use of mobile phones affects the reproductive health of men: Study

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 7:42 AM IST

زیورخ: ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہوسکتی ہے، اس کے زیادہ استعمال سے مرد حضرات کے اسپرم کم ہونے انکشاف سامنے آیا ہے۔ طبی جریدے ’فریٹلٹی اینڈ اسٹریلٹی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے اسمارٹ موبائل فون کے استعمال کا مرد حضرات کی تولیدی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کئی سال تک تحقیق کی۔

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے تقریبا تین ہزار کے قریب 18 سے 22 سال کے نوجوانوں کی خدمات حاصل کیں، جن پر 2005 سے 2018 تک تحقیق کی گئی۔تحقیق میں شامل تمام رضاکاروں کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے تھا اور ریسرچ کے دوران ان کے اسپرم کاؤنٹ کو بھی متعدد بار دیکھا گیا۔ تحقیق کے اختتام پر ماہرین نے تمام رضاکاروں سے درجنوں سوالات کرنے کے بعد ان کے اسپرم کاؤنٹ کے ٹیسٹ بھی کیے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو نوجوان ہفتے میں 20 بار موبائل فون کا استعمال کرتے تھے، ان کے اسپرم کاؤنٹ میں نمایاں کمی ہوئی جب کہ اس سے زیادہ بار فون کا استعمال کرنے والے نوجوانوں میں صورتحال مزید سنگین تھی۔ اسی طرح ماہرین نے موبائل فون کو پینٹ میں رکھنے اور کوٹ کے اوپر والے حصے میں رکھنے والے نوجوانوں میں بھی اسپرمز کی مانیٹرنگ کی۔

تحقیق میں شامل 85 فیصد رضاکاروں کے مطابق وہ ہمیشہ اپنے فون کو پینٹ میں رکھتے تھے لیکن ریسرچ میں اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اسمارٹ فونز کو پینٹ میں رکھنے سے مرد حضرات کے اسپرم کاؤنٹ کم ہوتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ پرانی ٹیکنالوجی کے موبائل فونز کے استعمال سے اسپرم کاؤنٹ زیادہ تیزی سے کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فور جی ٹیکنالوجی کے حامل فونز کے مقابلے ٹو جی اور تھری جی فونز استعمال کرنے والے مرد حضرات کی تولیدی صحت زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں مردوں کے اسپرم میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے

ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر موبائل فون کی برقی شعاعوں اور ان شواعوں سے بننے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس کا براہ راست اثر اسپرم کاؤنٹ پر پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپرم کاؤنٹ کم ہونے کی وجہ سے مرد حضرات کے باپ بننے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے، یعنی ان کی تولیدی صحت خراب ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details