حیدرآباد: گوشت میں کثیر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ اپنے خوراک جتنا زیادہ گوشت شامل کریں گے وہ اتنا ہی زیادہ پروٹین حاصل کرسکیں گے۔ لیکن پروٹین کے لیے صرف گوشت پر انحصار کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر جانوروں کی گوشت سے حاصل ہونے والی پروٹین ہڈیوں کو کمزور کر سکتی ہے۔ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جانوروں پر مبنی پروٹین پودوں پر مبنی پروٹین سے زیادہ ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے۔ بہت سی تحقیق کے مطابق جو لوگ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں ان کے ہڈیوں کے ٹوٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
کیا گوشت سے واقعی ہڈیاں کمزور ہوتی؟
ماہر غذائیت کے مطابق کس طرح سے گوشت یا پودوں پر مبنی پروٹین کا استعمال ہڈیوں کو متاثر کرتا ہے، "زیادہ پروٹین والی خوراک ہماری ہڈیوں کی صحت اور کیلشیم کے جذب کو متاثر کر سکتی ہے۔ پروٹین ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہے، لیکن بہت زیادہ حیوانی پروٹین، خاص طور پر سرخ گوشت، آپ کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب جانوروں کے پروٹین کے استعمال کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ ہڈیوں کی ساخت کے لیے اہم ہے۔ پروٹین ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے لیکن اگر اس کی مقدار کا خیال نہ رکھا جائے تو اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ کسی کو بھی اپنی پروٹین کی مقدار کے لیے صرف سرخ گوشت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی خوراک میں ڈیری مصنوعات، مچھلی، چکن اور پودوں پر مبنی پروٹین کے ذرائع کو بھی شامل کرنا چاہیے۔