فرنٹیئرز ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کرین بیریز کے استعمال سے 50 سے 80 سال کی عمر کے افراد کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آئے واقعات کو یاد رکھنے، اعصابی کام کاج اور دماغ تک خون پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے استعمال سے تحقیق میں حصہ لینے والے کئی شرکاء میں ایل ڈی ایل یا 'خراب' کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ Cranberries Can ImproveMemory
برطانیہ کے یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلا کے محققین نے بتایا کہ' اس تحقیق سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ کرین بیریز رگوں کی صحت(ویسکُلر ہیلتھ) کو بہتر بناسکتی ہے اور یہ جزوی طور پر دماغی پرفیوژن بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ ٹیم کے مطابق کرین بیریز اور انسان کی دماغی صحت پر کرین بیریز سے مرتب ہونے والی طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے پہلی بار ایسا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ سے سامنے آئے نتائج سے اب نیوروڈیجینریٹو بیماریوں جیسے ڈیمنیشا کی روک تھام کے حوالے سے ضروری قدم اٹھائے جاسکتے ہیں۔