اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Almonds: گرمیوں میں بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے - Benefits of Almonds

گرمیوں میں لوگ اکثر اس الجھن میں رہتے ہیں کہ بادام کو کچا کھایا جائے یا بھگو کر، تاہم بادام کو ہر موسم میں کھایا جاسکتا ہے لیکن گرمیوں میں کچھ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ Almonds are beneficial for mental health

گرمیوں میں بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے
گرمیوں میں بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے

By

Published : Apr 11, 2023, 9:56 PM IST

حیدرآباد: بادام ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے، اس کے فوائد کے بارے میں اکثر لوگ جانتے ہیں۔ اسے ہر موسم میں کھایا جاتا ہے لیکن گرمیوں میں کچھ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کے لیے کچے بادام کو ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گیس اور پیٹ میں تکلیف ہو جاتی ہے۔ گرمیوں میں لوگ اکثر اس الجھن میں رہتے ہیں کہ بادام کو کچا کھایا جائے یا بھگو کر۔ تو آئیے اس بارے میں آج ہم جانتے ہیں۔

گرمیوں میں بھگوئے ہوئے بادام کو خوراک میں شامل کرنا صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ بادام کو پانی میں رات بھر یا کچھ گھنٹوں تک بھگو کر کھانے سے کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ بھگوئے ہوئے بادام آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں اور گرمیوں میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ کچے بادام کھانا نظام ہضم کے لیے نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ لہٰذا، بادام کو بھگو کر کھانا صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے جس پر پورے سال عمل کیا جا سکتا ہے۔

بادام بھگوکر کھانے کے فوائد

دماغ کے لیے فائدہ مند

بھیگے ہوئے بادام میں ضروری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو علمی افعال کو بہتر بنانے اور دماغی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

بادام ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

بھیگے ہوئے بادام کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری معدنیات ہیں۔

بادام دل کی صحت کو بہتر کرتا

بھیگے ہوئے بادام میں پائے جانے والے صحت مند چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹس خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بادام جسم کی سوزش کو کم کرتا ہے

بھگوئے ہوئے بادام میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے پرانی بیماریوں کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details