چھوٹے بچوں کے پڑھنے لکھنے میں دشواریوں کا ہونا عام بات ہے۔ کسی میں کم تو کسی میں زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ زیادہ تر لوگ بچوں کے پڑھنے لکھنے کی صلاحیت کو ان کی ذہانت سے جوڑتے ہیں۔ جو کہ درست نہیں ہے. کئی بار بچوں میں پڑھنے لکھنے کے مسائل کی وجہ ڈسلیکسیا بھی ہوتا ہے۔ جسے لرننگ ڈس ایبلٹی بھی کہا جاتا ہے۔ World Dyslexia Awareness Day 2022
ڈسلیکسیا کے شکار بچے بیوقوف نہیں ہوتے:
ڈسلیکسیا دنیا بھر کے بچوں میں پائی جانے والی ایک عام لرننگ ڈس ایبلیٹی ہے، اعداد و شمار کے مطابق یہ مسئلہ ہر 10 میں سے ایک بچے میں پایا جاتا ہے۔ اس کے باوجود زیادہ تر لوگ اس کی وجوہات، اس کے اثرات اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ نہیں ہوتے ہیں۔ ڈسلیکسیا کا عالمی دن ہر سال 4 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں ڈسلیکسیا کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ڈسلیکسیا کے حوالے مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے دہرادون کے ماہر نفسیات ڈاکٹر وینا کرشنن سے بات کی۔ World Dyslexia Awareness Day 2022
ڈسلیکسیا کیا ہے؟
ڈاکٹر کرشنن بتاتی ہیں کہ ڈسلیکسیا ایک ذہنی حالت ہے جس میں بچہ معلومات حاصل کرنے، سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے۔ یہ لرننگ ڈس آرڈر ہے۔ جس میں عموماً بچے کو حروف کو پہچاننے، کثرت سے استعمال ہونے والے الفاظ کے پڑھنے اور لکھنے میں، حروف کو ہمیشہ ایک جیسا لکھنے میں، سیدھا یا الٹا جملوں میں فرق کرپانے میں، یا کسی چیزوں کو یاد رکھنے میں مشکل پیدا ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ کئی بار ڈسلیکسس کے شکار بچے بلیک بورڈ یا کتاب سے پڑھنے کے بعد بھی کاپی میں ٹھیک سے نہیں لکھ پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان بچوں کو جوتے کے فیطے باندھنے یا قمیض کے بٹن لگانے جیسے کام کرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ اس مسئلے کے شکار بچوں کو سیکھنے کی شرح بہت سست ہوتی ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ یہ دراصل اعصابی نظام سے منسلک ایک نیوراجیکل ڈس آرڈر ہے، جس کے لیے بعض اوقات میں جینیاتی وجوہات بھی ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر چھوٹے بچوں میں اس کے علامات کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ چونکہ یہ کوئی جسمانی بیماری نہیں ہے۔ اس لیے بچے کی صحت کو دیکھ کر اس کی علامات کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے اور بچہ جب اسکول جانا شروع کرتا ہے تو شروعات کے دنوں میں تقریباً تمام بچوں کو سیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ تاہم اس کی علامات بچوں میں اس وقت سمجھ میں آتی ہیں جب اسے اسکول میں زبان یا نئی چیزیں سیکھنے میں مسلسل پریشانی ہوتی ہے۔ World Dyslexia Awareness Day 2022
ڈاکٹر کرشنن بتاتی ہیں کہ علامات کی بنیاد پر لرننگ ڈس آرڈر کے تین اہم اقسام ہیں۔
- Dyslexia - جس میں بچے کو الفاظ پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
- Dysgraphia- جس میں بچے کو لکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
- Dyscalculia- جس میں بچے کو ریاضی میں مسئلہ ہوتی ہے۔