حیدرآباد: کڑی دھوپ اور شدید گرمی میں ٹھنڈا پینے کا مزہ ہی الگ ہے۔ اس سے جسم میں فوری تازگی اور توانا آجاتی ہے۔ عام طور پر لوگ گرمیوں میں لیموں کا پانی، جلجیرا، اسمودی یا فروٹ شیک کا خوب استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی روح افزا کے ساتھ دہی لسی کا لطف اٹھایا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے روح افزا دہی لسی بنانے کی ترکیب لیکر آئے ہیں۔ روح افزا دہی لسی بنانے میں صرف 5 منٹ لگتے ہیں۔ اسے پینے کے بعد آپ فوری طور پر تازگی اور توانائی سے بھرا ہوا محسوس کریں گے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے، اس کے استعمال سے آپ کا معدہ صحت مند رہتا ہے، تو آئیے جانتے ہیں روح افزا دہی لسی بنانے کا طریقہ۔
روح افزا دہی لسی بنانے میں استعمال ہونے والا اجزاء
1 کپ دہی
1/4 کپ ٹھنڈا دودھ
روح افزا 2 کھانے کی چمچ