اردو

urdu

Dengue Cases in Delhi: ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا میں ان دواؤں کا بلکل استعمال نہیں کریں

By

Published : Oct 11, 2022, 4:57 PM IST

ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا کی شکایت پر ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا کا استعمال نہ کریں اور خاص طور پر بخار ہو تو بلکل بھی کسی دوا کا استعمال نہ کریں۔Dengue Cases in Delhi

ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا میں ان دواؤں کا بلکل استعمال نہیں کریں
ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا میں ان دواؤں کا بلکل استعمال نہیں کریں

نئی دہلی: ستمبر، اکتوبر، نومبر کے مہینوں میں اکثر ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ اس مہینے میں ڈینگو، ملیریا کے انفیکشن سے لوگوں کی موت بھی ہوجاتی ہے۔ Do not use these medicines at all in Dengue, Malaria and Chikungunya

اس حوالے سے ایل این جے پی ہسپتال نئی دہلی کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار نے بتایا کہ ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا کے شکایت پر ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا کا استعمال نہ کریں اور خاص طور پر ان دنوں میں بخار ہو تو کوئی بھی دوا کا استعمال بالکل نہ کریں۔

سریش کمار نے بتایا کہ اگر مریض کو ڈینگو، ملیریا، چکن گونیا کے ساتھ بخار ہو تو مریض میں پلیٹ لیٹس کی شرح کم ہو جاتی ہے اور ایسی صورت حال میں اگر مریض بروفین یا اسپرین جیسی دوائیں لیتا ہے تو اس کے جسم میں پلیٹ لیٹس اور تیزی سے کم ہوتا ہے جس سے مریض کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے۔ Dengue cases rise in Delhi

ڈاکٹر سریش کمار کے مطابق عام بخار میں پیراسیٹامول لے سکتے ہیں اس کے علاوہ پلیٹ لیٹس میں کمی یا کسی اور مسئلے کی صورت میں آپ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ لیں۔

ڈاکٹر کمار نے مزید بتایا کہ فی الحال ایل این جے پی اسپتال میں ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا کے مریضوں کے لیے ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں 40 بیڈ کا انتظام ہے اور اگر مریض کی حالت زیادہ سنگین ہو تو ایسے مریضوں کے لیے آئی سی یو کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر سریش کمار نے کھانے پینے کے حوالے سے بھی کئی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میں ڈینگو، ملیریا، چکن گونیا بہت تیزی سے پھیلتا ہے، تو ایسے میں لوگوں کو کھانے پینے میں بھی احتیاط برتنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی پئے۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں، گھر کے اندر یا آس پاس میں پانی جمع نہ ہونے دیں، گھر کے کولر کو روزانہ صاف کریں، اور مچھر دانی کا استعمال کریں ہے۔ پوری بازو کی قمیض پہنیں، جسم کو زیادہ سے زیادہ ڈھانپ کر رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details