حیدرآباد: خواتین اکثر اندام نہانی کے انفیکشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے اندام نہانی میں خارش، جلن یا درد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات یہ مسئلہ اندام نہانی کی صحیح طریقے سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جبکہ اندام نہانی کو صاف رکھنا سب سے آسان ہے۔ آپ کو صرف اندام نہانی کی صفائی کا صحیح طریقہ جاننے کی ضرورت ہے۔
ماہرین کے مطابق اندام نہانی جسم کا ایسا حصہ ہے جو خود بخود صاف ہوتا رہتا ہے۔ اگر آپ بھی بار بار اندام نہانی کے انفیکشن کی شکار ہوتی ہیں تو اندام نہانی کو صاف اور انفیکشن سے پاک رکھنے کے لیے اس مضمون کے ذریعے کئی باتیں بتائی گئی ہیں جس پر عمل کرکے آپ انفیکشن سے چھٹکارہ پاسکتی ہیں۔
نہانی دھونے کا صحیح طریقہ
بہت سی خواتین جب بھی پیشاب کے لیے جاتی ہیں تو وہ اپنی اندام نہانی کو جیٹ سپرے سے دھوکر چھوڑ دیتی ہیں۔ جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق اندام نہانی کو صرف واش کرکے چھوڑ دینے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اندام نہانی کو دھونے کے بعد ٹشو پیپر سے خشک کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اس دوران کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔