پٹنہ: بہار میں ڈینگو کے مریضوں میں اضافے کے بعد، محکمہ صحت میں افراتفری کا ماحول ہے۔ پٹنہ میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بدھ کے روز ڈینگو کے 57 نئے مریض سامنے آئے۔ سول سرجن دفتر سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع میں اب تک ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 493 ہوگئی ہے۔ Dengue patients in Patna exceed 500
پٹنہ ضلع میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران ڈینگو کے معاملات میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سول سرجن دفتر سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 10 روز قبل 11 ستمبر تک ڈینگو کے 189 مریض سامنے آئے تھے جبکہ 21 ستمبر کو یہ تعداد بڑھ کر 493 ہوگئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مریض پی ایم سی ایچ، آئی جی آئی ایم ایس، این ایم سی ایچ اور پٹنہ ایمس میں زیر علاج ہیں، جبکہ باقی نجی اسپتالوں میں داخل ہیں۔
محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن نے ڈینگو، چکن گنیا کی مؤثر روک تھام کے لیے پٹنہ میں 360 دنوں تک جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈینگو کو روکنے کے لیے ریاست کے تمام متاثرہ اضلاع میں گھر گھر جا کر چانچ کرنے کو کہا گیا یے۔ Dengue patients in Patna exceed 500