نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتہ میں قومی دارالحکومت سے ڈینگو کے 412 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہر میں ڈینگو کے سب سے زیادہ 693 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ Delhi reports 412 cases of dengue in last week of September
رواں برس شہر میں ویکٹر سے پیدا ہونے والے بیماریوں کے کل 937 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم رواں برس ڈینگو سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال 28 ستمبر تک دہلی میں ملیریا کے 125 اور چکن گونیا کے 23 معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔
رواں سال 28 ستمبر تک رپورٹ ہونے والے کل 937 کیسز میں سے 75 اگست میں درج ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 2017 کے بعد سے ڈینگو کے سب سے زیادہ کیسز رواں برس درج ہوئے ہیں۔2017 میں یکم جنوری سے 28 ستمبر تک کے دوران ڈینگو کے کل 2,152 کیسز سامنے آئے تھے۔ جبکہ ستمبر 2017 میں ڈینگو کے کل 1,103 کیسز رپورٹ ہوئے اور اگلے سال یہ کم ہو کر 374 ہو گئے۔ Delhi reports 412 cases of dengue in last week of September