اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Custard Apple: سیتاپھل صحت کے کئی مسائل کو دور کرتا ہے

سیتا پھل غذائیت سے پھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے کئی مسائل کو دور کرتے ہیں، سیتا پھل خاص طور پر بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور کاپر معدے کو ٹھیک رکھتا ہے اور ہاضمے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔

سیتا پھل صحت کے کئی مسائل کو دور کرتا ہے
سیتا پھل صحت کے کئی مسائل کو دور کرتا ہے

By

Published : Jan 21, 2023, 1:41 PM IST

حیدرآباد: سردیوں کے موسم میں عام طور پر پھلوں کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پھل غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمیں کئی طرح کے بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پھل سیتاپھل ہے جسے شریفہ بھی کہا جاتا ہے۔ سیتاپھل نہ صرف کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے بلکہ یہ آپ کے بہت سے مسائل کا علاج بھی کرتا ہے۔ سیتاپھل خاص طور پر بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور کاپر معدے کو ٹھیک رکھتا ہے اور ہاضمے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیتا پھل تھکاوٹ، کمزوری اور چڑچڑاپن کو بھی دور کرتا ہے۔ بچے اکثر چڑچڑے ہوتے ہیں اور بہت جلد تھک جاتے ہیں۔ ایسے میں بچوں کی خوراک میں سیتا پھل ضرور شامل کریں۔ اس کے بہت سے دوسرے صحت کے فوائد بھی ہیں۔ آئیے سیتاپھل کے فوائد کے بارے میں اص مضمون کے ذریعے جانتے ہیں۔

سیتاپھل کھانے کے فائدے

سیتا پھل جسم کو Detoxes رکھتا ہے

سیتا پھل میں کئی قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے خون کو صاف کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم صحت مند رہتا ہے۔ سیتاپھل کا استعمال جسم کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سیتا پھل دل کے دورے کو روکنے میں مدد کرتا ہے

سیتاپھل میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو دل کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ مجموعی طور پر سیتاپھل بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس لیے وہ لوگ جو دل کے مسائل سے دوچار ہیں اپنی خوراک میں سیتاپھل کو ضرور شامل کریں۔ اس سے آپ دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

سیتا بھل بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے سے دوچار ہیں تو آپ کو سیتاپھل کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ اس میں میگنیشیم اور کیلشیم پایا جاتا ہے جو جسم میں بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ یہ دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔

سیتا پھل چڑچڑاپن کو دور کرتا ہے

چڑچڑاپن کا مسئلہ آج کل عام مسئلہ بن چکا ہے۔ اگر آپ بہت چڑچڑا محسوس کرتے ہیں یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں، تو آپ کو سیتاپھل کا استعمال ضرور کرنا چاہئے. یہ وٹامن بی کمپلیکس کا بھرپور ذریعہ ہے جو دماغ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور چڑچڑاپن کو دور کرکے پرسکون کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سیتا پھل وزن بڑھانے میں مدد کرتا ہے

شریفہ وزن بڑھانے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ اگر آپ کا وزن کم ہے اور آپ کو کمزوری محسوس ہو رہی ہے تو آج سے ہی آپ شریفہ کا استعمال شروع کر دیں۔ یہ آپ کو توانائی دے گا اور وزن کو بڑھانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details