لکھنؤ: کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا (CSI) جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے جو دل کے مختلف مسائل کی جانچ کرے گا۔ یہ سہولت اگست کے آخر تک عوام کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ یہ دل کے مسائل اور ان کی روک تھام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دے گا۔ سی ایس آئی کے ڈاکٹر وجے بنگ کے مطابق، تحقیق کہتی ہے کہ تقریباً 64 فیصد مریض اپنی دل سے متعلق بیماری کی جانکاری کے لیے انٹرنیٹ چیک اپ کراتے ہیں، اس کے علاوہ، تقریباً 50 فیصد لوگ پہلی علامت کے بعد نیٹ پر معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اور باقی اپنے طور پر یا فارماسسٹ کے مشورے سے دوا لیتے ہیں۔
وجے بنگ کے مطابق سی ایس آئی کا تعلق دل کی بیماریوں سے متعلق ہے۔ آج دنیا بھر میں اس مسئلے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک بھی ہورہے ہیں۔ اسی لیے ہماری ٹیم ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ انٹرنیٹ سے آدھی ادھوری معلومات حاصل کرکے اپنی جان کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں۔