والدین بننا جہاں ایک طرف زندگی کا سب سے خوبصورت ترین تجربہ ہے، وہیں یہ چیلنجنگ بھرا بھی ثابت ہوتا ہے۔ والدین بننے کا مطلب ہے بچے کو ایک اچھا انسان بننے میں مدد کرنا ہے۔ والدین ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ بچہ والدین سے ہوئی غلطیوں کو نہ دہرائیں، ان پر کسی قسم کا جذباتی بوجھ نہ پڑے۔ لیکن بہت سے والدین کی زندگی میں ایسے مسائل ہوتے ہیں، جو ان کی پرورش پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
اس لیے بچوں کے لیے ایک محفوظ ماحول قائم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے والدین سے رابطہ قائم کرسکیں۔ یہ بچے کو جذباتی طور پر مضبوط بننے میں مدد کرے گا۔ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے جذباتی طور پر موجود رہیں کیونکہ جب وہ بڑے ہوں گے تو یہی وہ چیز ہے جس پر وہ زیادہ انحصار کرنے والے ہیں۔ اس آرٹیکل کے ذریعہ اسکرام کڈس ویئر کے ڈائریکٹر منوج جین بچوں کے لیے بہتر ماحول تیار کرنے کے چند طریقوں کے بارے میں بتائیں گے، جو بچے کو فطری طور پر اپنے والدین کے ساتھ جوڑنے میں مدد کرے گا۔
اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنائیں
یہ طریقہ بچوں اور والدین کو ایک دوسرے سے تعلقات قائم کرنے کاموقع دیتا ہے، جو بعد میں انہیں زندگی کے سفر میں آنے والی مشکلات کو بہتر طریقے سے نمٹنے میں ایک محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔جب بچے اپنے والدین سے ہر طرح کی باتیں کرنے میں خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں تب وہ اپنے مسائل کو حل بھی کرپاتے ہیں اور اچھی زندگی گزار پاتے ہیں۔یہ رشتہ انہیں ایمانداری تو سکھاتا ہی ہے ساتھ میں ان میں تکلیف سے نمٹنے کی ہمت اور کسی بھی بات کو پوشیدہ نہ رکھنے کی عادت ہوتی ہے۔
والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائیں کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور والدین کی یہ انس و محبت بچوں میں یہ اعتماد پیدا کرے گی کہ وہ ہر خظرناک حالات سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
اپنے بچوں کے جذبات کو سمجھیں
اگر آپ اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ اپنی پریشانیوں کو خود حل کرو تو آئندہ کوئی بڑی مصیبت آنے پر بھی وہ اپنے والدین سے بات شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔اس سے بچوں میں دوسروں پر اعتماد کرنے میں مشکل پیش آتی ہے، جو بعد میں اضطراب کی وجہ بن سکتا ہے اور جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو اپنے مشکلات سے نمٹنے کے لیے غلط راستے اختیار کرسکتے ہیں۔اگر بچہ کسی ذہنی مشکلات سے گزر رہا ہے تو والدین کو ان سے بات کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددکرنی چاہیے۔جب آپ بچوں کی بات نہیں سنتے تو وہ انہیں اندر سے توڑ دیتی ہے۔شاید یہ مسئلے آپ کی نظر میں چھوٹے ہوں لیکن بچوں کے لیے یہ ایک بڑی بات ہوتی ہے۔اگر آپ ان کے ساتھ ہیں تو آئندہ وقت میں وہ اس طرح کے مصائب سے بہتر انداز میں نمٹنا سیکھ جاتے ہیں۔