منیلا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اہلکار بتایا کہ کورونا وائرس وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس کے کیسز مسلسل سامنے آرہے ہیں جو بے حد خطرناک ہیں۔ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ پروٹیکشن اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر بابتنڈے اولووکیور نے کہا کہ 'سنگاپور اور نیوزی لینڈ میں کووڈ کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ فلپائن، جنوبی کوریا، جاپان، منگولیا اور ویتنام میں کورونا کیسز میں کمی درج کی جارہی ہے۔ ان ممالک میں اگست کے بعد سے کیسز میں گراوٹ اور اموات میں کمی آئی ہے۔ Sub-Variants of Covid are Dangerous
اولووکیور نے کہا کہ سنگاپور میں اومییکرون XBB سب ویریئنٹ کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ BA.5 اب بھی نیوزی لینڈ میں خطرناک ویریئنٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور حکومت نے صحت عامہ کے تحفظات کو دوبارہ سے نافذ کیا ہے تاکہ عوام کو نئے ویریئنٹ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ Covid19 pandemic not over yet: WHO